data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع قائدین کی نائب ناظمہ نگہت قریشی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے تحت 21، 22 اور 23 نومبر کو ہونے والا اجتماع عام دراصل نظام بدلو تحریک  کا ایک ولولہ انگیز اور فیصلہ کن پڑاؤ ثابت ہوگا،  اس اجتماع کی کامیابی کے لیے تمام کارکنان کو اپنی توانائیاں، صلاحیتیں اور وسائل وقف کر دینے چاہییں تاکہ یہ تاریخی اجتماع ایک مثالی اور منظم انداز میں منعقد ہو۔

انہوں نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجتماع محض ایک پروگرام نہیں بلکہ اقامتِ دین کے راستے پر عملی جدوجہد اور فکری تربیت کا سنگ میل ہے، جس کا مقصد قوم میں بیداری پیدا کرنا اور اسلامی نظام کے قیام کے لیے اجتماعی عزم کو مضبوط بنانا ہے۔ نگہت قریشی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے اجتماعات ہمیشہ سے فکری تربیت، اجتماعی نظم اور باہمی تعاون کا مظہر رہے ہیں اور اس بار بھی خواتین کارکنان بھرپور جذبے اور نظم کے ساتھ شرکت یقینی بنائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اجتماع عام کی تیاریوں میں ہر رکن اور کارکن کا کردار اہم ہے، اس لیے ہر خاتون اپنے وقت، وسائل اور صلاحیت کے مطابق حصہ ڈالے،  انہوں نے اس موقع پر زور دیا کہ اجتماع کے دوران ایک دوسرے کی سہولت، نظم و ضبط اور خوش اخلاقی کو پیشِ نظر رکھا جائے تاکہ ایک مثالی ماحول قائم ہو۔

نگہت قریشی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے اجتماع عام کا مقصد صرف نعرے بازی نہیں بلکہ عملی جدوجہد، فکری تعمیر اور سماجی تبدیلی کے لیے مؤثر منصوبہ بندی ہے، خواتین اس جدوجہد میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور ان کی شرکت سے تحریک کو نئی توانائی اور سمت ملے گی۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ اجتماع عام میں شرکت کرنے والی خواتین کے لیے رہنمائی، تربیتی نشستوں اور تنظیمی ذمہ داریوں کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ہر شریک اس اجتماع سے بھرپور روحانی، فکری اور عملی فیض حاصل کر سکے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی نگہت قریشی انہوں نے کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • نفرت اور برادری کی سیاست ختم کر کے ترقی کو آگے بڑھانا ہوگا، وزیراعظم آزاد کشمیر
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم سپرد خاک، نصف صدی پر محیط سیاسی و تنظیمی خدمات کا باب بند
  • بھارت کا سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنا اشتعال انگیز ہے، اسحاق ڈار
  • کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی