حیدرآباد: نسیم نگر تھانہ کی حدود میں فلیٹ سے خاتون کی گولی لگی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
علامتی تصویر۔
حیدرآباد کے علاقے نسیم نگر تھانہ کی حدود میں فلیٹ سے خاتون کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون گھر میں اکیلی تھی، فائر کی آواز پر اہل علاقہ نے اطلاع دی۔ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو خاتون کی گولی لگی لاش ملی۔
پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر کا 2 سال قبل انتقال ہو گیا تھا، خاتون کے 2 بیٹے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مشہور ٹک ٹاکر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا
سندھ کے شہر خیرپور کے رہائشی معروف ٹک ٹاکرنے خود کو سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 25 سالہ ٹک ٹاکر عمیر عباسی نے اپنے کپڑے کی دکان میں خود کو گولی مار لی ہے۔پولیس حکام کے مطابق عمیر عباسی نے خودکشی سے قبل ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کی اور اپنے ساتھ ہونے والی بلیک میلنگ کے بارے میں بتایا۔ ویڈیو میں عمیر عباسی کا کہنا تھا کہ مجھے دوستوں کی جانب سے بلیک میل اور ہراساں کیا گیا، میں انتہائی مجبوری میں یہ قدم اٹھا رہا ہوں۔خیرپور پولیس نے ٹک ٹاکر کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔