پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعے کے روز ڈالر 1 پیسہ سستا ہوکر 281 روپے 2 پیسے پر بند ہوا، جب کہ گزشتہ روز یہ 281 روپے 3 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اگرچہ یہ تبدیلی بظاہر معمولی ہے، مگر ماہرین کے مطابق ڈالر کی شرح میں معمولی اتار چڑھاؤ بھی پاکستانی معیشت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ روپے کی کمزوری سے درآمدی اشیاء، ایندھن اور مشینری مہنگی پڑتی ہیں، جس سے افراطِ زر میں اضافہ اور زندگی کے اخراجات بڑھنے کا خدشہ رہتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جاپان میں 7.6 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251209-01-3
ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں شدت 7.6 شدت کا خوفناک زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جاپان موسمیاتی ایجنسی کے مطابق شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں 10 فْٹ اونچی سونامی لہروں کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ابتدائی سونامی کی لہر شمالی علاقوںAomori سے Iwate تک کے بندرگاہی علاقوں میں پہنچنے کا امکان ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔