پاکستانی پاسپورٹ کے ڈیزائن میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے پاسپورٹ ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
میڈیاذرائع کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نےوزارت داخلہ سے اجازت حاصل کرلی، نئے پاسپورٹ میں چاروں صوبوں کی تاریخی اور اہم عمارات کی تصاویر شامل ہوں گی۔
پاسپورٹ میں نئے سکیورٹی فیچر کا بھی اضافہ کیا جائے گا، جدید پاسپورٹ کی پرنٹنگ کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں شامل کیے بغیر تبدیلی ممکن نہیں، صہیب عمار صدیقی
ملتان میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ملتان کے امیر کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی و انتظامی ڈھانچہ اشرافیہ کے مفادات کے گرد گھومتا ہے۔ جب تک مقامی سطح پر عوام کو فیصلہ سازی کا حق نہیں ملتا، حقیقی تبدیلی محض نعرہ ہی رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ پنجاب کا نیا بلدیاتی ایکٹ عوام دشمن اور غیرآئینی رجحانات پر مبنی قانون ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایکٹ عوام کی قوت کو کمزور اور بیوروکریسی کے اختیارات کو غیرفطری حد تک بڑھانے کی کوشش ہے۔ صہیب عمار صدیقی امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان نے کہا کہ موجودہ سیاسی و انتظامی ڈھانچہ اشرافیہ کے مفادات کے گرد گھومتا ہے۔ جب تک مقامی سطح پر عوام کو فیصلہ سازی کا حق نہیں ملتا، حقیقی تبدیلی محض نعرہ ہی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنائے بغیر ملک کی سمت درست نہیں ہو سکتی۔ "بدل دو نظام" مہم اسی مقصد کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد کا ایک اہم سنگ میل ہے، جس کے ذریعے نوجوانوں میں شعوری بیداری اور سیاسی تربیت کی فضا پیدا کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب ملتان کے سامنے پنجاب بلدیاتی ایکٹ 2025 کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صہیب عمار صدیقی نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی اختیارات بیوروکریسی نہیں بلکہ عوام کے منتخب نمائندوں کے پاس ہونے چاہئیں۔ چیئرمین، وائس چیئرمین اور یوتھ کونسلرز کا انتخاب براہ راست ووٹ کے ذریعے ہونا ضروری ہے، تاکہ عوامی نمائندگی حقیقی معنوں میں سامنے آ سکے۔ انہوں نے غیر جماعتی بلدیاتی الیکشن کو خدمت کے تصور کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیر جماعتی نظام میں سیاسی جوابدہی ختم ہو جاتی ہے۔ امیر جماعت اسلامی ملتان نے شہر کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کا ٹریفک نظام بری طرح مفلوج ہے اور نوجوانوں پر بلاجواز ایف آئی آرز کا سلسلہ تشویشناک ہے۔ غیرمتناسب جرمانے ملازمت پیشہ طبقے پر شدید مالی دباو کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چنگچی رکشوں پر پابندی لگانے سے قبل حکومت متبادل ذرائع آمدورفت فراہم کرے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت ایسی قانون سازی سے باز رہے جو پہلے ہی دبے ہوئے طبقے پر مزید معاشی بوجھ ڈال دے۔