Daily Mumtaz:
2025-12-10@19:11:54 GMT

چینی سائنسدانوں نے مرغی کا متبادل سستاگوشت تیار کر لیا!

اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT

چینی سائنسدانوں نے مرغی کا متبادل سستاگوشت تیار کر لیا!

بیجنگ (ویب دیسک) چینی سائنسدانوں ایک خاص فنگس کے جینوم میں تبدیلی کرتے ہوئے اس کی پروٹین کی پیداوار اور ہضم ہونے کی صلاحیت کو بہتر کیا

چینی سائنس دانوں نے ایک فنگس میں جینیاتی رد و بدل کر کے پروٹین سے بھرپور ’گوشت‘ بنا دیا۔ اس متعلق ان کا کہنا ہے کہ یہ مرغی کے گوشت کا کم قیمت اور ماحول دوست متبادل ثابت ہو سکتا ہے۔

ماضی کے مطالعوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مویشی پالنا عالمی سطح پر تقریبا 14 فی صد گرین ہاؤس گیس کے اخراج کا سبب ہوتا ہے، اس کے علاوہ اس حوالے سے بڑے رقبے پر زمینیں اور وسیع مقدار میں پانی کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔

جبکہ خمیر اور فنگئی سے تجربہ گاہ میں بنائے گئے پروٹینز گوشت کے ممکنہ متبادل کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ تاہم، ان کو صارف دوست اشیاء میں ڈھالنا ہے ایک چیلنج رہا ہے۔

ان آپشنز میں ’فیوسیریم وینینیٹم‘ نامی فنگس سے حاصل ہونے والے پروٹین اپنے قدرتی ساخت اور ذائقے کی وجہ سے پولٹری کے گوشت سے مشابہت رکھتے ہیں۔

سائنس دانوں کے مطابق اگرچہ یہ فنگس گوشت کو امریکا، برطانیہ اور چین جیسے متعدد ممالک میں بطور غذا استعمال کی اجازت دی جا چکی ہے، لیکن اس کو قلیل مقدار میں بنانے کے لیے کثیر وسائل کی ضرورت ہے۔

چینی سائنس دانوں نے اس فنگس میں کوئی بیرونی ڈی این اے شامل کرنے کے بجائے اس کے جینوم میں تبدیلی کی اور اس کی پروٹین کی پیداوار اور ہضم ہونے کی صلاحیت کو بہتر کیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

روہڑی میں بیمار اورمردہ جانوروں کے گوشت کا کاروبارعروج پر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251208-11-2
سکھر (نمائندہ جسارت) روہڑی میں بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت فروخت؛ لائیوسٹاک کی مبینہ عدم. توجہگی نے عوام کی صحت خطرے میں ڈال دی، بیمار، مردہ، سانپ کے ڈسے ہوئے اور آوارہ کتّوں کے کاٹے گئے جانوروں کا گوشت کھلے عام فروخت کیا جا رہا ہے۔ شکایات کیمطابق سنگین صورتحال کی بنیادی وجہ محکمہ لائیوسٹاک اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت ہے۔ذرائع کا کہنا ہے بیمار، کمزور اور ناقص جانوروں کو ذبح کرنے کی اجازت دے جارھی ھے، جس کے باعث روہڑی کی گوشت مارکیٹ غیر قانونی اور غیر صحت بخش مذبح گاہ کا منظر پیش کر رہی ہے۔ اس چشم سے شہریوں کی صحت کو سنجیدہ نوعیت کے خطرات لاحق ہیں اور بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔دوسری جانب سندھ کے سینئر وزیر سید ناصر حسین شاہ اور ضلعی چیئرمین سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی جانب سے مویشی پال حضرات کے لیے جدید طرز کی کیٹل کالونی قائم کی گئی ہے، جہاں روہڑی کے بیشتر باڑے منتقل بھی کیے جا چکے ہیں، تاکہ صاف، محفوظ اور منظم ماحول فراہم کیا جاسکے۔تاہم عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مبینہ کرپشن ایک سنگین رکاوٹ کی صورت میں سامنے آئی ہے۔ شہریوں کے مطابق بیمار جانوروں کے گوشت کی کھلے عام فروخت سے ہزاروں افراد کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں، جو کسی بڑے سانحے کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • چینی سائنس دانوں نے مرغی کا متبادل گوشت تیار کر لیا!
  • حماس اسرائیل پر حملے روکنے کیلیے تیار، غیر مسلح ہونے سے صاف انکار
  • چینی کمپنی پاکستان میں سولر پینل فیکٹری لگانے کے لیے تیار؟
  • فیض آباد کے لوپ بند، رش اوقات میں متبادل راستے تجویز
  • اسلام آباد میں اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند، شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت
  • روہڑی میں بیمار اورمردہ جانوروں کے گوشت کا کاروبارعروج پر
  • برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ
  • لاڑکانہ اور سکھر میں میگنفائنگ سائنس سینٹر قائم کیے جائیں گے‘ وزیر اعلیٰ
  • شعبہ کمپیوٹر سائنس بی ایس سی ایس اور بی ایس ایس ای پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ