Daily Mumtaz:
2026-07-24@13:43:57 GMT

دسمبر میں ایک ساتھ 4 چھٹیاں، سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے

اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT

دسمبر میں ایک ساتھ 4 چھٹیاں، سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) 25 دسمبر بروز جمعرات ملک بھر میں قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش اور کرسمس منایا جائے گا۔ اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی جبکہ سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔

26 دسمبر بروز جمعہ بھی پاکستان کی مسیحی برادری کے لیے ایک اضافی تعطیل مقرر کی گئی ہے، جو کمیونٹی کی خصوصی مذہبی اور روایتی سرگرمیوں کے لیے دی جا رہی ہے۔ ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ملا کر شہری ایک ساتھ 4 چھٹیاں کرسکیں گے۔

واضح رہے وفاقی حکومت نے رواں سال کے آغاز میں 2025 کا سالانہ تعطیلاتی کیلنڈر جاری کیا تھا، اسی کیلنڈر کے تحت 25 دسمبر کی ملک گیر تعطیل اور 26 دسمبر کی مسیحی برادری کے لیے مخصوص چھٹی پہلے ہی طے کر دی گئی تھیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 

پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز،  915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • نفرت اور برادری کی سیاست ختم کر کے ترقی کو آگے بڑھانا ہوگا، وزیراعظم آزاد کشمیر
  • راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل