کرسمس تہوار ،مسیحی سرکاری ملازمین کیلئے خوش خبری
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
سٹی 42: کرسمس تہوار ،مسیحی سرکاری ملازمین کیلئے خوش خبری آگئی ۔
مسیحی سرکاری ملازمین کو کرسمس تہوار سے قبل تنخواہیں ،پینشن دینے کا فیصلہ کرلیا گیا
محکمہ خزانہ پنجاب نے 19دسمبر تک مسیحی ملازمین کو تنخواہیں ،پینشن دینے کی ہدایت کی گئی ۔محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفسز سمیت محکموں کو مراسلے جاری کردیے ۔
ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی
مراسلے کے مطابق مسیحی سرکاری ملازمین کو دسمبر کی تنخواہیں ،پینشن 19دسمبر تک ادا کردی جائیں ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مسیحی سرکاری ملازمین
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔