منفرد فلم جس نے ناظرین کے لیے غیر معمولی شرط رکھ دی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ویسے تو زیادہ تر لوگ فلمیں دیکھنے کے شوقین ہوتے ہیں، مگر کیا آپ کسی فلم کے لیے اپنے بالوں کی قربانی دینے پر تیار ہیں؟
ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن کامیڈی فلم “بیگونیا” کی ابتدائی اسکریننگ دیکھنے کے لیے ناظرین کو بال گنجا کرنے کی شرط رکھی گئی ہے۔ یعنی سنیما میں داخل ہونے سے پہلے بال صاف کروانا ہوں گے۔
فلم کے ڈسٹریبیوٹر فوکس فیچرز نے یہ منفرد چیلنج دیا ہے تاکہ ناظرین ایما اسٹون کے مرکزی کردار کو حقیقی انداز میں دیکھ سکیں۔ ایما اسٹون فلم میں ایک فارماسیوٹیکل کمپنی کی چیف ایگزیکٹو کا کردار ادا کرتی ہیں، جنہیں ان کے سازشی کزن اغوا کر لیتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ایک ایلین ہیں، اور یہاں تک کہ اداکارہ کے بال بھی شیو کر دیے جاتے ہیں۔
فلم کی ہدایات یورگوس لینتھیموس نے دی ہیں، جو پہلے “پور تھنگز” اور “دی فیورٹ” جیسی فلمیں بنا چکے ہیں۔ “بیگونیا” 24 اکتوبر کو محدود سنیما میں اور 31 اکتوبر کو امریکا بھر میں عام ریلیز کی جائے گی۔
لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ میتھیو لوپیز نے بتایا کہ بال گنجا کرنے کی شرط ایما اسٹون کے کردار کے بال شیو کرنے سے متاثر ہے اور یہ ایک زبردست اور منفرد خیال ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔