جنوبی پنجاب، مجلس علماء امامیہ کے زیرِ اہتمام ورکشاپس
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
مقررین میں علامہ ڈاکٹر سید جاوید حسین شیرازی، علامہ ضیغم عباس، علامہ قاضی نادر حسین اور دیگر جید علمائے کرام شامل تھے۔ مقررین نے اپنے خطابات میں حالاتِ حاضرہ، جدید تبلیغی اسالیب، اور استنباط کی رائج غلط روشوں جیسے علمی و فکری موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
جنوبی پنجاب، مجلس علماء امامیہ کے زیرِ اہتمام علمی و تبلیغی ورکشاپس
جنوبی پنجاب، مجلس علماء امامیہ کے زیرِ اہتمام علمی و تبلیغی ورکشاپس
جنوبی پنجاب، مجلس علماء امامیہ کے زیرِ اہتمام علمی و تبلیغی ورکشاپس
جنوبی پنجاب، مجلس علماء امامیہ کے زیرِ اہتمام علمی و تبلیغی ورکشاپس
جنوبی پنجاب، مجلس علماء امامیہ کے زیرِ اہتمام علمی و تبلیغی ورکشاپس
جنوبی پنجاب، مجلس علماء امامیہ کے زیرِ اہتمام علمی و تبلیغی ورکشاپس
جنوبی پنجاب، مجلس علماء امامیہ کے زیرِ اہتمام علمی و تبلیغی ورکشاپس
جنوبی پنجاب، مجلس علماء امامیہ کے زیرِ اہتمام علمی و تبلیغی ورکشاپس
جنوبی پنجاب، مجلس علماء امامیہ کے زیرِ اہتمام علمی و تبلیغی ورکشاپس
جنوبی پنجاب، مجلس علماء امامیہ کے زیرِ اہتمام علمی و تبلیغی ورکشاپس
جنوبی پنجاب، مجلس علماء امامیہ کے زیرِ اہتمام علمی و تبلیغی ورکشاپس
اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام آئمہ جمعہ و جماعت اور مبلغینِ امامیہ کے لیے ایک سلسلہ وار علمی و تبلیغی ورکشاپس منعقد کی گئیں۔ یہ ورکشاپس کروڑ، کوٹ ادو، جام پور، اور ملتان میں ترتیب دی گئیں، جن میں بھکر، لیہ، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، اور وہاڑی سے تعلق رکھنے والے درجنوں علمائے کرام، پیش نماز اور مبلغین نے شرکت کی۔ ان ورکشاپس میں مجموعی طور پر تقریباً دو سو (200) آئمہ جمعہ و جماعت اور پیش نماز حضرات نے شرکت کی اور مختلف اساتذہ سے علمی، فکری، اور تبلیغی موضوعات پر استفادہ کیا۔ مقررین میں علامہ ڈاکٹر سید جاوید حسین شیرازی، علامہ ضیغم عباس، علامہ قاضی نادر حسین اور دیگر جید علمائے کرام شامل تھے۔ مقررین نے اپنے خطابات میں حالاتِ حاضرہ، جدید تبلیغی اسالیب، اور استنباط کی رائج غلط روشوں جیسے علمی و فکری موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اہتمام علمی و تبلیغی ورکشاپس مجلس علماء امامیہ کے زیر
پڑھیں:
کوٹلی، حریت کانفرنس کے زیر اہتمام عظیم الشان ریلی
غلام محمد صفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو زور زبردستی اور فوجی طاقت کے ذریعے ہرگز محکوم نہیں رکھا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام کوٹلی آزاد کشمیر میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ ذرائع کے مطابق ریلی میں کوٹلی کے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اقوامِ عالم کو واضح پیغام دیا کہ بھارت فوجی طاقت کے بل پر کشمیری قوم کو زیادہ عرصے تک محکوم نہیں رکھ سکتا۔ ریلی کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی نے کی جبکہ کشمیری حریت رہنما پرویز احمد شاہ، شیخ عبدالماجد، راجہ خادم حسین شاہین، سید اعجاز رحمانی، محمد اشرف ڈار، زاہد صفی اور زائد اشرف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی قابض افواج کے ظلم و تشدد، انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں، ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں، دوران حراست تشدد، گھروں کی مسماری، حریت رہنمائوں اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کی۔
غلام محمد صفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو زور زبردستی اور فوجی طاقت کے ذریعے ہرگز محکوم نہیں رکھا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اسے بار بار ناکام فوجی کارروائیوں، عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تنہائی اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے باعث رسوائی کا سامنا ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ کشمیری قوم کی قربانیاں اور مزاحمت اس بات کا ثبوت ہیں کہ آزادی کی منزل قریب ہے اور بھارت ظلم و جبر سے تحریک آزادی کشمیر کو دبا نہیں سکتا۔ دیگر مقررین نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر عالمی برادری کو یاد دلایا کہ مقبوضہ کشمیر میں زندہ رہنے، اظہارِ رائے کی آزادی اور منصفانہ ٹرائل جیسے بنیادی حقوق مسلسل پامال کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا پیدائشی حق، حقِ خودارادیت دلوانے کے لئے عملی اقدامات کریں۔
مقررین نے واضح کیا کہ کشمیر ایک سلگتا ہوا عالمی تنازعہ ہے جسے مزید زیادہ عرصے تک نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کے ساتھ استصوابِ رائے سے متعلق کئے گئے وعدے کو پورا کیا جائے۔ ریلی میں شریک لوگوں کی بڑی تعداد نے بھارت مخالف نعرے لگائے اور مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے بل پر دبایا نہیں جا سکتا اور انہوں نے بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک تحریک آزادی کو ہر قیمت پر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ریلی میں کوٹلی کی سیاسی، سماجی اور مذہبی قیادت کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ ریلی سے صدر بار ایسوسی ایشن سردار آفتاب انجم، یونیورسٹی آف کوٹلی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر غلام نبی، پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری عامر یاسین، خالصہ تحریک کے رہنما پورن سنگھ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔