علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی جعفریہ الائنس پاکستان کے نئے صدر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
اجلاس میں متفقہ طور پر علامہ سید رضی جعفر نقوی سرپرست، سید شبر رضا جنرل سیکریٹری اور سید میثم عابدی سیکریٹری سپریم کونسل منتخب ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی جعفریہ الائنس پاکستان کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جعفریہ الائنس پاکستان کی سپریم کونسل کا اجلاس بارگاہ حسینی پی ای سی ایچ ایس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں علامہ سید رضی جعفر نقوی، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی، علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ نثار قلندری، سید شبر رضا، مولانا شیخ یعقوب منتظری، مولانا مرزا طاہر علی حبیب، سید میثم عابدی، حیدر علی خان، سید سبط رضا، غفران مجتبیٰ نقوی اور غیور عابدی شریک تھے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی صدر، علامہ سید رضی جعفر نقوی سرپرست، سید شبر رضا جنرل سیکریٹری اور سید میثم عابدی سیکریٹری سپریم کونسل منتخب ہوگئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی
پڑھیں:
گورنر پنجاب نے ن لیگ سے اتحاد کو “مجبوری کا الائنس” قرار دے دیا
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اعتراف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اتحاد مجبوری کے تحت قائم ہوا ہے، محبت کے تحت نہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے سیاسی اور جمہوری راستہ اپنانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اسی ملک کے وزیراعظم ہیں، لہٰذا صوبے کو چاہیے کہ ان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، مگر صوبے کے عوام کے حقوق کا تحفظ سب کی ذمہ داری ہے۔ صوبائی حکومت کو وفاق کے ساتھ بہتر ورکنگ ریلیشن کے ذریعے اپنے حصے کے حقوق حاصل کرنے چاہییں۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پنجاب میں ہم حکومت کے ساتھ خوش اسلوبی سے کام کر رہے تھے، تاہم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو معاملات میں غصے سے گریز کرنا چاہیے تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان اتحاد ’’مجبوری‘‘ کا ہے، کارکنان ابھی ایک دوسرے کو مکمل طور پر قبول کرنے کے لیے تیار نہیں، لیکن ملک کے وسیع تر مفاد میں دونوں جماعتیں ایک ساتھ کام کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ رشتہ محبت کا نہیں، بلکہ مجبوری کا ہے، کیونکہ پاکستان ہم سب کے لیے سب سے مقدم ہے۔ ملک کی بہتری کے لیے ہم ذاتی نقصان برداشت کرنے کو بھی تیار ہیں۔
اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ماضی میں نہری نظام پر صوبوں کے درمیان تلخیاں پیدا ہوئیں، لیکن اب صوبے کی ترقی اور امن کے راستے میں گورنر ہاؤس کبھی رکاوٹ نہیں بنے گا۔