گندم کا پیداواری ہدف گذشتہ سال کے مقابلے میں 39 لاکھ ٹن کم رکھنے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
گندم کا پیداواری ہدف گذشتہ سال کے مقابلے میں 39 لاکھ ٹن کم رکھنے کی تجویز ہے۔ گذشتہ سال گندم کا پیداواری ہدف 3 کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار ٹن مقرر کیا گیا تھا۔
وزارت فوڈ سیکیورٹی کے اعلامیہ کے مطابق حالیہ سال گندم کا پیداواری ہدف حاصل نہیں ہوسکا تھا، گنے کی پیداوار میں 5.9 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
وزارت فوڈ سیکیورٹی کے مطابق چاول کی پیداوار میں2.
وزارت فوڈ سیکیورٹی کے مطابق ربیع میں پنجاب و سندھ کیلئے 33.814 ملین ایکڑ فٹ پانی کی دستیابی مختص ہے۔
اسلام آباد میں محکمہ موسمیات کے اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ نومبر اور دسمبر میں بارشیں معمول سے کم متوقع ہیں، جنوری میں معمول کے قریب بارشوں کا امکان ہے۔
اعلامیہ کے مطابق شدید سردی سے متعلق سوشل میڈیا افواہیں بے بنیاد قرار دے دی گئیں۔
وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر نے کہا کسانوں کو منصفانہ قیمت، معیاری بیج اور قرضوں کی سہولت حکومت کی ترجیح ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گندم کا پیداواری ہدف فوڈ سیکیورٹی کے مطابق
پڑھیں:
قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 12 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک
قلات میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فِتنہُ الہندستان گروہ کے 12 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے مقام سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا۔ دہشت گرد طویل عرصے سے علاقے میں تخریب کاری کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے چھ دسمبر کو بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا جس کا مقصد بھارتی پراکسی تنظیم فِتنہُ الہندستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرنا تھا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں بارہ بھارتی پشت پناہی یافتہ دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گرد طویل عرصے سے علاقے میں تخریب کاری کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے مقام سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا ہے.
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید چھپے عناصر کی تلاش کے لیے سینیٹائزیشن اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں۔
غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔” نیشنل ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ ویژن “عزمِ استحکام” کے مطابق انسداد دہشتگردی آپریشنز میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے تاکہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قلات میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا عزم استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔