Express News:
2026-06-03@05:02:59 GMT

سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 8 خوارج ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT

ٹانک: سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں بھارتی پراکسی گروپ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا اور خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس میں 8 خوارج ہلاک ہوئے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، یہ خوارج سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں پر متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں مزید بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس (سینیٹائزیشن) آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کے “عزمِ استحکام” کے وژن کے مطابق ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز

پڑھیں:

عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا

مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کا عشق پاکستانی نوجوان کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار لے گیا۔

پاکستان نے 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب مقبوضہ بھارتی علاقے اُڑی پہنچنے والے پاکستانی نوجوان ذیشان میر کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست دے دی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی نے بھارتی وزارت خارجہ کو ذیشان میر کے بارے میں خط لکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
  • بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان