لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک اور 5 کو شدید زخمی کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ 5 دہشت گرد شدید زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک اور 5 کو شدید زخمی کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی اس عسکری مہارت سے کی گئی کہ دہشت گردوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ مل سکا، علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لکی مروت
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔