کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔
تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ کے علاقے بخشی گوٹھ 8 نمبر بس اسٹاپ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 22 سالہ یعقوب کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جبکہ کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن میں فائرنگ سے 23 سالہ شعیب زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ زاتی جھگڑے میں پیش آیا ہے جس کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، گھر میں بنے گودام میں آگے لگنے سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا
کراچی:شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے ایک گھر میں بنے گودام میں آگ لگنے سے جھلس کر زخمی ہونے والا شخص دوران علاج سول اسپتال کے برنس وارڈ میں دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ مہاجر چوک کے قریب منگل کی شام کو گھر میں آتشزدگی کے باعث جھلس کر شدید زخمی ہونے والا 35 سالہ خرم ولد احتر حسین منگل کو دیر رات سول اسپتال کے برنس وارڈ میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے گھر میں گودام بنا ہوا تھا جس میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ لگ گئی جس سے خرم جھلس کر زخمی ہوا تھا ۔