آج کمبل دھونے ہیں،انتقال کی خبروں پر عشرت فاطمہ کا ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : پاکستان کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کے انتقال کی خبروں پر ان کا ردعمل آگیا۔سوشل میڈیا پر عشرت فاطمہ کے بارے میں خبر وائرل ہوئی کہ پی ٹی وی کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کرچکی ہیں۔
اس پر معروف اینکرپرسن توثیق حیدر نے عشرت فاطمہ کے زندہ ہونے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں عشرت فاطمہ کو ویڈیو کال بھی کی تو انہوں نے کہا کہ میں ریڈیو پر ایک پروگرام کر کے گھر آئی ہوں اور میں نے آج کمبل دھونے ہیں۔
اسی حوالے سے عشرت فاطمہ نے ایک بیان بھی جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ آج صبح میں ریڈیوپاکستان سے کرنٹ افیئرز کا ایک پروگرام کرکے گھرواپس پہنچی توبہت فون آرہے تھے جس میں پہلا فون معروف اناو ¿نسرتوثیق حیدر کا تھا ۔
انہوں نے مجھے بتایا آپ کے بارے میں سوشل میڈیا پر عجیب عجیب خبریں گردش کررہی ہیں، جس سے میں بہت زیادہ گھبرا گئی کہ اللہ نہ کرے میرے بارے میں کوئی منفی بات نہ ہوگئی ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ توثیق حیدر نے بتایا آپ کی زندگی کے بارے میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ خدانخواستہ آپ اس دنیا میں نہیں رہیں، میں نے اس پرسکون کا سانس لیا کیونکہ میں نے اپنی پوری زندگی میں بہت پھونک پھونک کرقدم رکھا ہے۔
ہمیشہ کوشش کی ہے کہ کوئی ایسی غلطی نہ کر بیٹھوں جس سے مجھے اپنے والدین، بہن بھائیوں، شوہر اور بچوں کے سامنے شرمندہ ہونا پڑے، اللہ کا شکر ہے اس نے مجھے محفوظ رکھا، پھربھی انسان غلطی کا پتلا ہے غلطیاں ہوجاتی ہیں لیکن کوشش یہی رہی کہ محتاط زندگی گزاری جائے۔
معروف نیوز کاسٹر کا کہنا ہے کہ موت توآنی ہے وہ برحق ہے اور میں تو اس کے انتظار میں ہوں کہ کب بلاوا آجائے کہ واپس آجاو ¿، دعا بس یہی ہے کہ اللہ کسی کا محتاج نہ کرے اورآرام دہ موت دے جس میں کوئی تکلیف نہ ہو آسانی ہو، کسی کو بھی پریشانی کا شکار نہ ہونا پڑے۔
لیکن ایک دعا اور خواہش ضرور ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے ایک بارحج کا موقع دے اور سب میرے لیے دعاکریں، میں اپنے ابا جی کےلیے حج کرنا چاہتی ہوں، اپنے شوہر ثاقب کے ساتھ جاکر کاش یہ میرے نصیب اور میری زندگی میں لکھا ہو۔
اس کے بعد اللہ جب مرضی بلالیں کوئی شکایت نہیں، سب میرے لیے دعا کریں، میں بھی سب چاہنے والوں کے لیے دعاکرتی ہوں کہ اللہ تعالی آپ سب کے لیے بہت آسانیاں پیدا کرے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے بارے میں عشرت فاطمہ انہوں نے کہ اللہ
پڑھیں:
الخدمت کے تحت حیدرآباد جیل کے قیدیوں میں گرم کمبل کی تقسیم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251202-8-2
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن ضلع حیدرآباد کے تحت سینٹرل جیل حیدرآباد، بچہ جیل اور خواتین جیل کے قیدیوں میں موسمِ سرما کے دوران گرم کمبل تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد۔سر پرست الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہر مجید، صدر الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد نعیم عباسی، نائب صدر ڈاکٹر سیف الرحمن، جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن سلیم خان اور الخدمت حلقہ خواتین کی عائشہ وحید، فرح ناز نے سپرنٹنڈنٹ سینٹر ل جیل ندیم شیخ کی زیر نگرانی قیدیوں میں گرم کمبل تقسیم کیے۔ سر پرست الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہر مجید نے قیدیوں میں کمبل تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردی کے موسم میں گرم کمبل قیدیوں کے لیے بڑی راحت کا باعث بنیں گے، الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ فلاح انسانیت کے لیے پیش پیش رہی ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد اس سے قبل بھی بچہ جیل کے اندر الیکٹرک واٹر کولر فراہم کر چکی ہے جس سے قیدی مستفید ہو رہے ہیں۔اسی طرح الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد سینٹرل جیل میں ایک آئی ٹی لیب بھی قائم کیے ہوئے ہے، جہاں سیکڑوں قیدی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن آئندہ بھی سماجی خدمت کے ایسے کام جاری رکھے گی اور معاشرے کے ہر طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں رہے گی۔سپرنٹنڈنٹ جیل ندیم شیخ نے الخدمت فاؤنڈیشن کے اس اقدام کو سراہا اور الخدمت فاؤنڈیشن کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔