افغانستان سے کشیدگی نہیں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کیخلاف کارروائی چاہتے ہیں ،پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
افغانستان سے کشیدگی نہیں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کیخلاف کارروائی چاہتے ہیں ،پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزارتِ خارجہ پاکستان کے مطابق ایک اعلی سطحی پاکستانی وفد وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں دوحہ میں افغانستان کی طالبان حکومت کے نمائندوں کے ساتھ جاری کشیدگی پر اہم مذاکرات کرے گا۔
وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان مذاکرات کا بنیادی مقصد افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات طے کرنا اور پاک افغان سرحد پر امن و استحکام کو بحال کرنا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان افغانستان کے ساتھ کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا، تاہم افغان طالبان قیادت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری سے کیے گئے اپنے وعدوں پر عمل کرے اور پاکستان کے جائز سیکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے قابلِ تصدیق کارروائی کرے۔بیان کے مطابق، پاکستان خاص طور پر ٹی ٹی پی اور بلوچ لبریشن آرمی جیسے دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی چاہتا ہے۔وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان، قطر کی جانب سے ثالثی اور مصالحتی کوششوں کی قدر کرتا ہے اور امید رکھتا ہے کہ یہ مذاکرات خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام میں مددگار ثابت ہوں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردو دنوں میں خوارج گل بہادر گروپ کے 100سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوچکے ، عطا اللہ تارڑ دو دنوں میں خوارج گل بہادر گروپ کے 100سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوچکے ، عطا اللہ تارڑ شمالی وزیرستان، فتن الخوارج کی خود کش حملے کی کوشش ناکام، 4دہشتگرد ہلاک سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پھیلانے کا الزام ، پلندری کے رہاشی امان ادریس کیخلاف تحقیقات کی روشنی میں مقدمہ درج چار دن کی جنگ میں پاکستان کو عظیم فتح ملی بھارت قیامت تک اس شکست کو بھلا نہیں سکتا،وزیراعظم سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کیخلاف 70 شکایات مسترد، 3 شکایات مزید کارروائی کیلئے منظور اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری؛ چیف جسٹس سمیت 9 ججز سماعت کریں گےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
دہشت گرد مذاکرات کرنا نہیں چاہتے،فیصل کریم کنڈی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دہشت گرد مذاکرات کرنا نہیں چاہتے۔(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈی پی او اور ڈی آئی خان کی پولیس کو سلام پیش کرتا ہوں، آپریشن کے معاملے پر اتفاق ہونا چاہیے۔گورنر نے کہاکہ دہشت گردی سے خیبرپختونخوا سب سے متاثر ہوا، صوبے میں امن کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضروری ہیں۔انہوںنے کہاکہ جو ملک کے آئین اور ریاست کو نہیں مانتے ہم ان سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتے، پاکستان میں ترقی کیلئے امن چاہیے۔