شہزادہ اینڈریو کا “ڈیوک آف یارک” کا شاہی لقب چھوڑنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن:۔ برطانیہ کے پرنس اینڈریو نے “ڈیوک آف یارک” کا شاہی لقب چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق 65 سالہ شہزادہ اینڈریونے اپنے بیان میں کہا کہ میں اب مزید اپنا شاہی لقب یا وہ اعزازات استعمال نہیں کروں گا جو مجھے دیے گئے تھے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ فیصلہ بادشاہ چارلس سوم سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ پرنس اینڈریو نے بیان میں کہا کہ وہ اب بھی پرنس کے طور پر جانے جائیں گے لیکن وہ آئندہ اپنے شاہی خطابات استعمال نہیں کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی جانب سے دیا گیا لقب ڈیوک آف یارک بھی واپس کر دیا گیا ہے۔
شہزادہ اینڈریو نے ایک مرتبہ پھر تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ میرے خلاف جاری الزامات بادشاہ اور شاہی خاندان کے کاموں سے توجہ ہٹاتے ہیں۔
یاد رہے کہ شہزادہ اینڈریو ملکہ الزبتھ دوم کے دوسرے بیٹے ہونے کے ناتے اب بھی شہزادہ رہیں گے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ اینڈریو “آرڈر آف دی گارٹر” کی رکنیت سے بھی دستبردار ہو جائیں گے جو برطانیہ کا سب سے اعلیٰ اعزاز ہے اور 1348ءسے چلا آ رہا ہے۔ان کی سابق اہلیہ سارہ فرگوسن بھی اب “ڈچس آف یارک” کا لقب استعمال نہیں کر سکیں گی تاہم ان کی بیٹیاں شہزادی بیٹریس اور شہزادی یوجینی بدستور شاہی اعزازات کی حامل رہیں گی۔
یاد رہے کہ شہزادہ اینڈریو پر جنسی جرائم میں ملوث جیفری ایپسٹین سے تعلقات پر طویل عرصے سے تنقید جاری تھی تاہم شہزادہ اینڈریو نے ان الزامات کی ایک بار پھر سختی سے تردید کی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شہزادہ اینڈریو اینڈریو نے آف یارک
پڑھیں:
سعودی وزیر خارجہ کا نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ٹیلفونک رابطہ ؛خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سٹی 42: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلیفون رابطہ کیا ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خطے کی صورتحال اور حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ سعودی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور اسحاق ڈار نے سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان
پاکستان اور سعودی عرب نے علاقائی و عالمی امور پر تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔