بھارت میں خاتون ڈاکٹر کی خودکشی، پولیس اہلکار پر زیادتی کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ستارا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سرکاری اسپتال کی خاتون ڈاکٹر نے مبینہ طور پر ہوٹل کے کمرے میں خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر نے اپنی ہتھیلی پر تحریر کردہ نوٹ میں الزام لگایا کہ ایک پولیس افسر گوپال گزشتہ پانچ ماہ سے اسے جنسی زیادتی اور ہراسانی کا نشانہ بنا رہا تھا، جبکہ ایک اور شخص پرشانت بانکر پر ذہنی اذیت دینے کا الزام عائد کیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی اور ہتھیلی پر لکھے نوٹ کا فرانزک تجزیہ شروع کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس افسر گوپال کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
خاتون ڈاکٹر کے کزن نے انکشاف کیا کہ مقتولہ پر پولیس اور سیاست دانوں کی جانب سے دباؤ ڈالا جا رہا تھا تاکہ وہ غلط پوسٹ مارٹم رپورٹس تیار کرے۔ ان کے مطابق ڈاکٹر نے اس دباؤ کے خلاف ڈی سی پی کو شکایتی خط بھی لکھا تھا، لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کو گزشتہ ایک سال سے انتہائی ذہنی اذیت کا سامنا تھا، جس کے باعث آخرکار اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہنگو میں دو دھماکے: چیک پوسٹ تباہ، ایس پی آپریشنز اور 2 پولیس اہلکار شہید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہنگو: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس کی گاڑی کے قریب ہونے والے طاقتور دھماکے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر سمیت تین اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ ہنگو کے علاقے غلمینا میں پیش آیا، جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے پہلے ایک پولیس چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا۔ ابتدائی دھماکے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، تاہم فورسز کو خدشہ تھا کہ یہ کارروائی کسی بڑے حملے کی تمہید ہوسکتی ہے۔
پولیس کے مطابق جب ایس پی آپریشنز اسد زبیر دیگر اہلکاروں کے ہمراہ جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے لیے روانہ ہوئے تو درابن کے علاقے میں ان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے اڑا دیا گیا۔
ڈی ایس پی خانزیب مہمند نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ایس پی اسد زبیر اور دو پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ دو دیگر زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ہنگو منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔