خیرپور: خاتون کی 4 بچوں اور شوہر کو قتل کے بعد مبینہ خودکشی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251022-01-7
خیرپور (نمائندہ جسارت+مانیٹرنگ ڈیسک) خیر پور میں افسوسناک واقعے سے علاقے میں کہرام مچ گیا،گھر سے ایک خاندان کے 6افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں،تفصیلات کے مطابق اے سیکشن تھانے کی حدودمیں ایک گھر سے شوہر ، بیوی اور 4بچوں کی لاش برآمد ہوئی، لاشیںکجھور منڈی کے صدر بشیر احمد آرائیں کے بیٹے نوید آرائیں، بہو اقصیٰ اور4پوتے شامل ہیں واقعے کی اطلاع پر ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال خیرپور روانہ کیا اس سلسلے میں ایس ایس پی خیرپور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں 5 افراد کو زہر دیکر بیوی نے خود کشی کی ہے ،ہم واقعہ کو مختلف پہلو سے دیکھ رہے ہیں،تفتیش جاری ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق شوہر نے دوسری شادی کرلی تھی جس پر آئے روز گھر میں جھگڑتے ہوتے تھے، یہی وجہ ہے کہ خاتون انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوئی۔خاتون نے خود کو گولی مارنے سے قبل شوہر کے واٹس ایپ پر ویڈیو اسٹیٹس بھی لگایا جس میں انہوں نے اپنا ریکارڈ کیا گیا بیان پوسٹ کیا، خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے اپنے شوہر کی دوسری شادی کرنے کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔افسوسناک واقعے سے شہر میں سوگ کی فضا قائم ہوگئی اور مقتولین کے گھر پر سینکڑوں افراد جمع ہو گئے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیرپور : پولیو مہم کی تیاریاں مکمل، پیر سے کمپئن کا آغاز ہوگا، فیاض حسین
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251020-11-13
خیرپور( نمائندہ جسارت) ضلعی انتظامیہ خیرپور کی جانب سے 13 سے 19 اکتوبر 2025 تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ایک اہم آگاہی اجلاس سچل سرمست ہال، ڈپٹی کمشنر آفس خیرپور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر فیاض حسین راہوجو نے کی۔اجلاس میںاسسٹنٹ کمشنرز، یونین کونسل، ٹاؤن، میونسپل اداروں کے منتخب نمائندگان، سیکریٹریز، سی ایم اوز، ٹی ایم اوز، ٹی ایچ اوز، یو سی ایم اوز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد پولیو مہم کو مؤثر، کامیاب اور مربوط بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لینا اور ذمہ دار افسران کو واضح ہدایات دینا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جن علاقوں میں پولیو انکاری کیسز موجود ہیں، وہاں فوری طور پر ٹیمیں بھیج کر انہیں کلیئر کیا جائے۔ افسران اور عملے کو سختی سے ہدایت دی گئی کہ صفائی، آگاہی اور کمیونٹی سے رابطے کے تمام پہلوؤں پر بھرپور کام کیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ روزانہ صبح کی میٹنگ میں غیر حاضر رہنے والے افسران کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر رپورٹ تیار کرے گا۔