حماس نے بھی غزہ جنگ بندی معاہدے میں جس قیدی کی رہائی کو سرفہرست مطالبے کے طور پر رکھا تھا وہ 66 سالہ مروان برغوثی ہیں جو 23 سال سے قید کاٹ رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ سے مروان غوثی کی رہائی اپیل کی بات ان کے بیٹے عرب برغوثی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتائی۔

جنھوں نے تصدیق کی کہ میری ماں فدویٰ برغوثی نے امریکی صدر کے نام ایک اپیل جاری کی ہے۔ جس میں مروان برغوثی کی رہائی کی اپیل کی گئی ہے۔

فدویٰ برغوثی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب صدر، ایک ایسا حقیقی شراکت دار آپ کا منتظر ہے جو خطے میں پائیدار امن کے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں مدد دے سکتا ہے۔

اپنے بیان میں انھوں نے صدر ٹرمپ سے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کی آزادی اور آئندہ نسلوں کے امن کے لیے مروان برغوثی کی رہائی میں مدد کریں۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مروان برغوثی کو رہا کیا جاتا ہے تو وہ فلسطینی سیاست میں محمود عباس کے ممکنہ جانشین کے طور پر ابھر سکتے ہیں۔

بعض مبصرین کے نزدیک ان کی رہائی فلسطینی دھڑوں کے درمیان مفاہمت کے عمل کو تیز کر سکتی ہے، جبکہ اسرائیلی حلقوں میں اس پر شدید مخالفت متوقع ہے۔

یاد رہے کہ آج ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کے پاس کوئی متحرک قیادت نہیں ہے۔ محمود عباس بزرگ ضرور ہیں لیکن لیڈر نہیں۔

یاد رہے کہ مروان برغوثی پر الزام ہے کہ انھوں نے اسرائیلی شہریوں پر مہلک حملوں میں کردار ادا کیا تاہم فلسطینی عوام کی ایک بڑی تعداد انھیں “فلسطین کا نیلسن منڈیلا” قرار دیتی ہے۔

مروان برغوثی فتح تحریک کے ایک اہم رہنما ہیں اور ماضی میں اسرائیل سے جنگ میں نمایاں کردار ادا کر چکے ہیں۔

وہ کئی مرتبہ جیل کے اندر سے بھوک ہڑتال کی قیادت بھی کر چکے ہیں، جس نے انھیں فلسطینی مزاحمت کی علامت بنا دیا ہے۔

امریکی جریدے ٹائم میگزین کو 15 اکتوبر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ سے جب مروان برغوثی کی رہائی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر فیصلہ کرنے والے ہیں تاہم کوئی ٹائم لائن نہیں دی۔

دوسری جانب اسرائیل میں ایک بریفنگ کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ میرے پاس اس موضوع پر اس وقت کہنے کو کچھ نیا نہیں ہے۔

اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے اس ماہ کے آغاز میں انکشاف کیا تھا کہ امریکی یہودی برادری کے معروف رہنما رونالڈ لاؤڈر بھی مروان برغوثی کی رہائی کے لیے خاموش سفارتی کوششیں کر رہے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مروان برغوثی کی رہائی

پڑھیں:

ٹرمپ کی بڑی درخواست مسترد، اسرائیلی صدر کا نیتن یاہو کو معافی دینے سے انکار

اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف گزشتہ پانچ سال سے کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں
اسرائیل کوصیہونی ریاست کا درجہ دینے کیلئے پارلیمنٹ میں جلد قرارداد لائی جائیگی، نیتن یاہو

اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھیجی گئی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو بدعنوانی کے مقدمات میں معافی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کے خلاف گزشتہ پانچ سال سے کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ نیتن یاہو کے خلاف الزامات سیاسی نوعیت کے ہیں اور انہیں معافی دی جانی چاہیے۔تاہم اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے ٹرمپ کی درخواست رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرمپ کی دوستی اور رائے کا احترام کرتے ہیں، مگر اسرائیل ایک خودمختار ملک ہے اور اس کے قانونی نظام کی مکمل پاسداری ضروری ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی عوام کی بھلائی ان کی پہلی ترجیح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی دباؤ کے بعد اسرائیل نے غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان کر دیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے پر عمل نہ ہونے کیصورت میں حماس کا انتباہ
  • اسرائیل کی اردن سے مغربی کنارے کیلئے سامان کی ترسیل کی اجازت
  • حماس کو دوبارہ منظم اور مضبوط نہیں ہونے دیں گے، ’یلولائن‘ اب غزہ کی نئی سرحد ہے: اسرائیل
  • جرمنی بھی فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی، ریاست کا قیام اور امن مذاکرات ناگزیر قرار
  • ٹرمپ کی بڑی درخواست مسترد، اسرائیلی صدر کا نیتن یاہو کو معافی دینے سے انکار
  • اسرائیلی جیلوں میں مروان البرغوثی کو قتل کرنے کی سازش کا خدشہ
  • اسرائیلی صدر نے نیتن یاہو کو معافی دینے کی ٹرمپ کی درخواست مسترد کردی
  • ٹرمپ کی درخواست مسترد کردی، اسرائیلی صدر کا نیتن یاہو کو معافی دینے سے انکار
  • حماس نے اسرائیل کے خلاف ہتھیار پھینکنے پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی