عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کے خلاف گزشتہ پانچ سال سے کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ نیتن یاہو کے خلاف الزامات سیاسی نوعیت کے ہیں اور انہیں معافی دی جانی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھیجی گئی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو بدعنوانی کے مقدمات میں معافی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کے خلاف گزشتہ پانچ سال سے کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ نیتن یاہو کے خلاف الزامات سیاسی نوعیت کے ہیں اور انہیں معافی دی جانی چاہیے۔ تاہم اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے ٹرمپ کی درخواست رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرمپ کی دوستی اور رائے کا احترام کرتے ہیں، مگر اسرائیل ایک خودمختار ملک ہے اور اس کے قانونی نظام کی مکمل پاسداری ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی عوام کی بھلائی ان کی پہلی ترجیح ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نیتن یاہو کے خلاف

پڑھیں:

گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل