جنگ بندی میرا کام ہے، پاک افغان کشیدگی بھی آسانی سے ختم کرا دوں گا؛ صدر ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے وہ دنیا کی ہر جنگ ختم کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان جھڑپوں پر امریکی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازع سے واقف ہوں۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں واپس آکر اس جنگ کو بھی ختم کروا دوں گا یہ میرے لیے بہت آسان کام ہوگا کیونکہ دنیا کے تنازعات کو حل کرنا میرا کام ہے۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی عالمی رہنما نے پاک افغان حالیہ تنازع پر کھل کر بات کی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی متعدد بار دنیا کی سات جنگیں ختم کروانے پر خود کو نوبیل انعام کا حقدار قرار دے چکے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ بندی کروانے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے اعتراف پر پاکستان نے صدر ٹرمپ کا نام نوبیل انعام کے لیے تجویز کیا تھا۔
صدر ٹرمپ اب غزہ جنگ بندی کے بعد روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے متحرک ہیں جس کے لیے وہ روسی ہم منصب سے ہنگری میں دوبدو ملاقات بھی کریں گے۔
یاد رہے کہ11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب افغانستان سے طالبان حکومت کی سیکیورٹی فورسز نے پاکستان پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی۔
جس پر پاک فضائیہ نے منہ توڑ جواب دیا۔ کنڑ، ننگرہار، پکتیکا، خوست اور ہلمند میں بھی کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں۔
پاک فوج نے جارحیت کا مظاہرہ کرنے والی کئی افغان چوکیوں کو نشانہ جس میں درجنوں افغان فوجی مارے گئے۔
اس شرمناک ناکامی اور پسپائی پر افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستان سے فوری جنگ بندی کی استدعا بھی کی تھی۔
جس پر پاکستان نے 15 اکتوبر کو 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا جس کی میعاد کل شام 6 بجے ختم ہونا تھی۔
طالبان حکومت نے ایک بار پھر جنگ بندی میں توسیع کی درخواست کی جس پر پاکستان نے دوحہ میں امن مذاکرات تک جنگ بندی برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے، دونوں ممالک کی جانب سے جنگ بندی برقرار رکھتے پر اتفاق ہوا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں ہونے والے یہ مذاکرات قطر، ترکیہ اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے سلسلہ وار اجلاسوں کا حصہ تھے، ان اجلاسوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اکتوبر میں ہونے والی سرحدی جھڑپوں کے بعد پیدا کشیدگی کو کم کرنا تھا۔
رائٹرز کے مطابق دوحہ میں طے پانے والی جنگ بندی اب تک بڑی حد تک برقرار ہے تاہم گزشتہ ماہ استنبول میں ہونے والے فالو اپ مذاکرات میں طویل مدتی معاہدہ طے نہیں ہوسکا تھا، دونوں ممالک کے حکام نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ حالیہ مذاکرات سعودیہ کی ایک پیشکش کے تحت ہوئے۔
خیال رہے کہ اکتوبر میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی سرحدی جھڑپوں میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے، پاکستان کا مطالبہ ہے کہ افغان طالبان تحریری یقین دہانی دیں کہ وہ پاکستان مخالف گروہوں کے خلاف کارروائی کریں گے، تاہم طالبان حکام اس پر تیار نہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب میں دھند کا راج برقرار، موٹر وے ایم 5 اوچ شریف سے ظاہر پیر تک بند پنجاب میں دھند کا راج برقرار، موٹر وے ایم 5 اوچ شریف سے ظاہر پیر تک بند امریکی صدر کا ہائی اسکلڈ ورکرز کیلئے ویزا شرائط سخت کرنے کا حکم امریکا میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں پاکستانی نژاد امریکی شہری گرفتار خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خطرہ موجود ہے، سلمان اکرم راجا پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،9اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزتبدیل ، تفصیلات سب نیوز پر پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کو آزادقرار دینے کیخلاف درخواست خارج کردیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم