8 جنگیں رکوائیں، پاک افغان جنگ ختم کروانا یرے لیے بہت آسان ہے‘، ٹرمپ کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر عالمی تنازعات میں اپنی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاک افغان جنگ ختم کرنا ان کے لیے ’بہت آسان‘ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امیر متقی کے دورہ بھارت کی وجہ سے پاک افغان اختلافات میں اضافہ ہوا، ہارون رشید
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دورِ صدارت میں انہوں 8نے بڑی جنگیں رکوائیں، جن میں پاک بھارت جنگ بھی شامل تھی۔ ان کے بقول انہوں نے دنیا کے کئی حصوں میں امن کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
شہباز شریف کا تذکرہ
ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے کہا تھا کہ انہوں نے پاک بھارت جنگ روک کر لاکھوں جانیں بچائیں، اور اس اقدام پر پاکستانی عوام شکر گزار ہیں۔
پاک افغان جنگ بندی میں پیشرفت
دوسری جانب پاکستان اور افغان طالبان انتظامیہ کے درمیان 2 روز قبل ہونے والی جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق ہو گیا ہے۔ دونوں ممالک نے طے کیا ہے کہ 48 گھنٹے کی جنگ بندی دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک برقرار رکھی جائے۔
مذاکرات دوحہ میں جاری
پاکستانی وفد آج مذاکرات میں شرکت کے لیے دوحہ پہنچ رہا ہے، جبکہ افغان طالبان کا وفد بھی وہاں پہنچنے والا ہے۔ فریقین امید ظاہر کر رہے ہیں کہ بات چیت کے نتیجے میں سرحدی کشیدگی میں کمی اور امن کے عمل کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا پاک افغان جنگ صدر ٹرمپ طالبان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا پاک افغان جنگ طالبان پاک افغان جنگ کے لیے
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان کی جنگ کو ختم کرانا میرے لیے بہت آسان ہے، ڈونلڈٹرمپ
واشگنٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی جنگ کو ختم کرنا ان کے لیے بہت آسان ہے۔امریکی صدر نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جنگیں رکوانا پسندہے، حالیہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدی کشیدگی سے آگاہ ہوں اور دونوں ممالک کے درمیان اس جنگ کو روکنا میرے لیے بہت آسان ہے۔امریکی صدر نے گفتگو کے دوران ایک بار پھرپاک بھارت جنگ بندی کا ذکر کردیا، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے مجھےکہا کہ میں نے پاک بھارت جنگ ختم کرکے لاکھوں جانیں بچائیں۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
مزید :