پاکستان اور افغانستان کی جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے، ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے جنگیں رکوانا پسند ہے، پاکستان اور افغانستان کی حالیہ سرحدی کشیدگی سے پوری طرح آگاہ ہوں اور اگر چاہوں تو دونوں ممالک کے درمیان یہ جنگ فوراً ختم کروا سکتا ہوں۔
امریکی صدر نے بات چیت کے دوران ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے مجھے بتایا کہ میں نے پاک بھارت جنگ ختم کر کے لاکھوں جانیں بچائیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے افغانستان کی سرحد سے پاکستان پر حملوں کا سلسلہ جاری تھا جس کے جواب میں پاکستانی افواج نے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور نتیجے میں درجنوں خوارج ہلاک ہوئے۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ابتدائی طور پر 48 گھنٹے کی جنگ بندی طے پائی تھی تاہم اس میں مزید توسیع کر دی گئی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کو دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک بڑھا دیا گیا ہے جبکہ اعلیٰ سطح کے مذاکرات ہفتے کو شروع ہونے کی توقع ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے درمیان
پڑھیں:
غزہ میں شہدا کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی، جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی جارحیت جاری
فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 70 ہزار 100 سے بڑھ گئی ہے، جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار 900 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو 2 سال 54 دن ہوگئے ہیں اور گزشتہ ماہ نافذ ہونے والی امریکی ثالثی کے تحت جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے بدستور جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: غزہ میں 2 سالوں سے بجلی کی فراہمی معطل، جنگ بندی کے بعد بھی بحال نہ ہوسکی
الجزیرہ کے مطابق ہفتے کی صبح جنوبی غزہ کے علاقے بنی سہیلہ (خان یونس کے مشرق) میں ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں 2 فلسطینی بچوں کو شہید کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈرون نے الفارابی اسکول کے قریب شہریوں کے ایک گروہ پر بم گرایا۔
غزہ کی سرکاری میڈیا آفس کے ڈائریکٹر اسماعیل الثوابطہ کے مطابق جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد سے اب تک 535 اسرائیلی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی انسانی صورتحال تاریخ کی بدترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ اسرائیلی جارحیت نے بنیادی ڈھانچے اور ضروری خدمات کو تباہ کر دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل جنگ بندی حماس غزہ فلسطین