پاک افغان جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے، ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاک افغان جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے۔
صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے 8 جنگیں رکوائیں جس میں پاک بھارت جنگ بھی شامل ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے مجھےکہا کہ میں نے پاک بھارت جنگ ختم کرکے لاکھوں جانیں بچائیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان دو روز پہلے ہونے والی جنگ بندی کی مدت بڑھانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
پاکستان اور افغانستان نے طے کیا ہے کہ 48 گھنٹے کی جنگ بندی کو دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے اختتام تک جاری رکھا جائے۔
مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستانی وفد آج دوحہ پہنچے گا، افغانستان طالبان سرکار کا وفد بھی مذاکرات کے لیے آج دوحہ جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ٹرمپ نے وینزویلا کی فضائی حدود مکمل بند کرنے کا اعلان کردیا‘ جنگی کارروائی کا خدشہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251201-01-16
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا اور اطراف کی فضائی حدود مکمل بند کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وینزویلا کے اوپر اور اطراف کی فضائی حدود مکمل طور پر بندہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھاکہ تمام ائر لائنز، پائلٹس، منشیات فروش اور انسانی اسمگلرز وینزویلا اور اس کے اطراف کی فضائی حدود کو بند سمجھیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ ستمبر سے اب تک کیریبئن میں کشتیوں پر امریکی حملوں سے 83 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔امریکا نے کیریبئن میں طیارہ بردار جنگی جہاز بھی تعینات کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا کے مطابق کیریبئن میں منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں کیں۔