دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور افغانستان کے درمیان باضابطہ مذاکرات دوحہ میں شروع ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کر رہے ہیں جبکہ ملا یعقوب کی قیادت میں افغانستان کا اعلی سطح کا وفد بات چیت میں  شریک ہے ۔پاکستان نے مطالبہ کیاہے کہ  افغانستان اپنی سرزمین سے دہشت گرد کارروائیوں کو روکے۔

یاد رہے کہ 11 اور 12 اکتوبر کی شب افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج کی جانب سے بھر پور اور شدید جواب دیا گیا جس میں 200 سے زائد افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کی جانب سے متعدد افغان چوکیوں پر قبضہ بھی کیا گیا ۔پاک فوج نے دہشتگردوں کی کئی تشکیلیں بھی تہس نہس کیں  اور افغان طالبان کا ایک چلتا ہوا ٹینک بھی تباہ کیا ۔15 اکتوبر کو پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان سیز فائر کا معاہد ہوا جو کہ کل شام چھ بجے ختم ہوا ، جس میں مزید توسیع کر دی گئی تھی ۔

پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنے پر افغان طالبان نے ملک کے دوسرے بڑےچینل شمشاد نیوز کو زبردستی بند کردیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: افغان طالبان اور افغان

پڑھیں:

سی ڈی اے نے ضابطہ خلاف ورزیوں پر بحریہ ٹاؤن کے خلاف باضابطہ کارروائی شروع کر دی

سی ڈی اے نے ضابطہ خلاف ورزیوں پر بحریہ ٹاؤن کے خلاف باضابطہ کارروائی شروع کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے بحریہ ٹاؤن (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو سرکاری زمینوں کی منتقلی سے متعلق قواعد کی خلاف ورزی پر باضابطہ شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

جاری نوٹس کے مطابق سی ڈی اے نے موقف اختیار کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن زون 2، 4 اور 5 میں واقع ہاؤسنگ و کمرشل اسکیموں کے اندر پارکس، قبرستان، سڑکوں، سرکاری عمارتوں اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مختص زمین کو اتھارٹی کے نام منتقل کرنا لازمی ہے۔سی ڈی اے نے قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام سڑکیں اور عوامی سہولیات کے لیے مختص زمین اتھارٹی کی ملکیت ہوتی ہے۔پارکس، قبرستان، اوپن اسپیسز اور رائٹ آف وے کی زمین کو منصوبے کی منظوری کے 45 دن کے اندر سی ڈی اے کے نام منتقل کرنا لازم ہے۔

نوٹس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پبلک بلڈنگز میں اسپتال، ڈسپنسری، پوسٹ آفس، پولیس اسٹیشن، ٹاؤن ہال، لائبریری اور کلب جیسی عمارتیں شامل ہیں، جنہیں قواعد کے مطابق سی ڈی اے کے نام منتقل کیا جانا ضروری ہے۔اتھارٹی نے بحریہ ٹاؤن سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضروری زمین اور اثاثے قواعد کے مطابق منتقل نہیں کیے گئے، تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔مزید کارروائی بحریہ ٹاؤن کی جواب دہی پر منحصر ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا سعودی عرب کا بڑا اعلان: فلسطین کے لیے 90 ملین ڈالر کی نئی گرانٹ سی ڈی اے کی طرف سے مختلف صنعتی یونٹس پر چھاپے افسوس ناک ہیں، عاطف اکرام شیخ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائلین کی شکایات کے ازالے کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا ہم کسی سے نہیں ڈرتے، ہمت ہے تو صوبے میں گورنر راج لگا کر دکھائیں: سہیل آفریدی کا چیلنج معین علی بھی آئی پی ایل چھوڑ کر ایچ بی ایل پی ایس ایل کھیلنے کے لیے تیار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • افغان طالبان نے مذاکرات چھوڑ کر جنگ کا راستہ اندرونی کمزوریوں کو چھپانے کے لیے اختیار کیا، سفارتکار مسعود خان
  • دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے
  • پاک افغان کشیدگی، خواب ریزہ ریزہ
  • سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات ؟
  • سی ڈی اے نے ضابطہ خلاف ورزیوں پر بحریہ ٹاؤن کے خلاف باضابطہ کارروائی شروع کر دی
  • افغانستان پر حملے کی تیاری مکمل؟
  • سعودی ثالثی میں پاکستان‘ افغانستان کے درمیان خفیہ مذاکرات، ذرائع
  • تاجکستان نے افغانستان سے حملوں میں 5 چینی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی
  • اسلامی ممالک کابل، اسلام آباد کشیدگی میں مؤثر ثالث بن سکتے ہیں،افغان سفیر
  • گردی جنگل کیمپ سے تمام 70 ہزار افغان مہاجرین کو افغانستان بھیج دیا گیا، خالی گھر مسمار کرنے کا عمل شروع