ٹانک: مسلح افراد نے گرلز پرائمری اسکول دھماکے سے تباہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
فائل فوٹو
خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے گرلز پرائمری اسکول کو بم سے اڑا دیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع ٹانک شبیر حسین شاہ کے مطابق ٹانک کے نواحی علاقے گرہ بڈھا میں نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ شب گرلز پرائمری اسکول کو بم سے اڑایا۔
دہشتگردوں نے اسکول کی عمارت میں بم نصب کیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے اسکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
علاقے کے عمائدین کے مطابق ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال انتہائی غیر تسلی بخش ہے اور کسی کا جان و مال محفوظ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی تدریسی عمارتوں کو نقصان پہنچایا جاچکا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ڈی آئی خان میں 2 دھماکے، پولیس چیک پوسٹ تباہ، ایس پی آپریشنز سمیت 3 اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 دھماکے ہوئے، جس میں ایس پی آپریشنز سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ہنگو کے علاقے میں 2 زور دار دھماکے ہوئے، جس میں ایس پی آپریشن اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے جب کہ دیگر اہل کار زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہے جب کہ ریسکیو اداروں نے شہدا کی لاشوں اور زخمی اہل کاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کی جانب سے ہنگو کے علاقے غلمینا میں پولیس کی چیک پوسٹ کو بارودی مواد کے دھماکے سے اُڑایا گیا، تاہم اس میں کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ بعد ازاں ایس پی آپریدنز اسد زبیر اہل کاروں کے ساتھ جائے وقوع پر روانہ ہو رہے تھے تو اس دوران دہشت گردوں نے داربن کے مقام پر پولیس کی گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا۔