پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو 74 رنز سے شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکا: ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیز کو 74 رنز سے شکست دے دی۔ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلا دیش کی ٹیم 50 ویں اوور میں 207 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
میزبان ٹیم کی جانب سے توحید ہردوئے 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ماہید الاسلام آنکون 46، نجم الحسین شانتو 32، رشاد حسین 26، کپتان مہدی حسن میراز 17، نور الحسن 9، سومیا سرکار 4، سیف حسن 3، مستفیض الرحمان 1 اور تسکین احمد 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔تنویر اسلام 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز 3 وکٹیں حاصل کیں۔ روسٹن چیز اور جسٹن گریوز نے 2، 2 جبکہ کھیری پیئری اور روماریو شیفرڈ نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔برینڈن کنگ 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ایلک ایتھاناز 27، کپتان شائے ہوپ 15، جسٹن گریوز 12، کیسی کارتی 9، روسٹن چیز 6، جیڈن سیلز 3، گداکیش موتی 3، روماریو شیفرڈ 1 ور شرفین ردرفورڈ 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔کھیری پیئری 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلا دیش کی جانب سے رشاد حسین نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ مستفیض الرحمان نے 2 جبکہ مہدی حسن میراز اور تنویر اسلام نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے ایک بار پھر ٹاس اپنے نام کرلیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دوسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ pic.twitter.com/YEk2H1aXuB
— Zeeshu Bhatti (@zeeshu_bhatti) June 2, 2026
پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہاکہ پہلے ون ڈے میں کامیابی حاصل کرنے والی قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسی کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سیریز کے ابتدائی ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔
دوسرے میچ میں قومی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرے، جبکہ آسٹریلیا سیریز میں واپسی کے لیے میدان میں اترا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آسٹریلیا ایک روزہ سیریز پاکستان ون ڈے میچ وی نیوز