اسلام آباد، ’ریس وارز پاکستان‘ کے نام سے موٹر اسپورٹس ایونٹ کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
اسلام آباد میں ’ریس وارز پاکستان‘ کے نام سے موٹر اسپورٹس ایونٹ کا آغاز ہوگیا ہے۔
اسلام آباد کے پرفضا مقام شکرپڑیاں کے پریڑ گراؤنڈ میں اس یونٹ کے پہلے روز’ہیڈ ٹو ہیڈ‘ ریس میں ملک بھر سے موٹر اسپورٹس کے شوقین افراد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی میں حصہ لیں گے؟
ہیڈ ٹو ہیڈ ریس میں ایک وقت میں 2 ڈرائیورز کو 2 مختلف ٹریک دیئے جاتے ہیں۔2 مرتبہ ٹریک مکمل کرکے فنش لائن عبور کرنے والا فاتح قرار پاتا ہے۔
دوسرے روز’ ڈرفٹنگ‘ اور تیسرے روز’ڈریگ ریس‘ کے ایونٹس شیڈول ہیں۔’ریس وارز پاکستان‘ میں مجموعی طور پر 320گاڑیاں شریک ہیں۔
ایونٹ میں آنے والے شائقین کے لیے مختلف فوڈ اسٹالز بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ وہ ریسنگ کے ساتھ ساتھ ذائقوں سے بھی لطف اندوز ہوسکیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ جات جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی
’ریس وارز پاکستان‘ نہ صرف گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے ایک سنسنی خیز تجربہ ہے بلکہ یہ ایونٹ ملک میں اسپورٹس، تفریح اور ٹورازم کو فروغ دینے کی بھی شاندار کاوش ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام آباد ریس وارز پاکستان شکرپڑیاں موٹرسپورٹس ایونٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام آباد ریس وارز پاکستان شکرپڑیاں ریس وارز پاکستان
پڑھیں:
عدالت نے ملک ریاض اور علی ریاض ملک کو اشتہاری قرار دیدیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (اے پی پی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بحریہ ٹائون کی رقم کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کرنے کے کیسز میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ملک کو اشتہاری قرار دے دیا۔