سکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کامیاب کارروائی، 8 خوارج ہلاک، 5 شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
لکی مروت (نیوز رپورٹر)سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارج کو ہلاک کردیا جب کہ 5 شدید زخمی ہو گئے۔سکیوڑٹی ذرائع کے مطابق 24اکتوبر کو کی جانے والی اہم کارروائی میں 8 خوارج مارے گئے جب کہ 5 شدید زخمی ہوئے۔ فورسز کی یہ کارروائی خفیہ اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کی گئی۔
سکیورٹی فورسز کی نہایت عسکری مہارت سے کی گئی اس کارروائی میں خوارج کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہیں مل سکا۔ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خارجی کے خاتمے اور امن و امان کی مکمل بحالی تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
باجوڑ میں فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، دیگر زخمی حالت میں فرار
خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شاہی تنگی کے جنگل میں موجود ایک غار پر گھات لگا کر سکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کی، جہاں خوارج اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ایک خارجی کو ہلاک کردیا جب کہ اس کے دیگر ساتھی زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی باجوڑ کے علاقے میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں فورسز نے شاہی تنگی جنگل میں موجود خارجی دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور سرنگوں کا مکمل طور پر صفایا کردیا۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شاہی تنگی کے جنگل میں موجود ایک غار پر گھات لگا کر سکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کی، جہاں خوارج اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خارجی ہلاک اور دیگر زخمی خوارج علاقے سے فرار ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے میں موجود سرنگوں اور قریبی مقامات کو بھی کلئیر کر دیا ہے۔ کارروائی کے دوران خوارج کے زیر استعمال اسلحہ، بارودی مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔