پاک افغان سرحد کی بندش سے تاجروں کو شدید نقصان
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251025-01-26
پشاور(صباح نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تجارت معطل ہونے کے باعث تاجروں کو شدید نقصان پہنچا ہے، حالیہ بارڈر بندش سے دونوں ممالک کو روزانہ تقریباً ایک ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ساتھ ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان تجارتی گزرگاہیں 12 اکتوبر سے بند ہیں۔ تجارت معطل ہونے سے
پاکستان میں اس وقت ٹماٹر کی قیمت نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ ٹماٹر، جو پاکستانی کھانوں میں سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے، اس کی قیمت 300 روپے سے 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔کابل میں پاک-افغان چیمبر آف کامرس کے سربراہ خان جان الوکوزئی نے برطانوی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ کشیدگی کے بعد سے تمام تجارتی اور ٹرانزٹ سرگرمیاں بند ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ دونوں جانب تقریباً ایک ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سالانہ دوطرفہ تجارتی حجم 2.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دونوں ممالک
پڑھیں:
امریکی وچینی صدورکی ملاقات 30 اکتوبر کو ہو گی‘ وائٹ ہاؤس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251025-08-8
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور چین کے صدور ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات30 اکتوبرکو متوقع ہے۔عالمی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 30 اکتوبر سے 1 نومبر کے درمیان ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سمٹ میں جانے سے قبل چین کا دورہ کر سکتے ہیں، یا وہ جنوبی کوریا میں سمٹ کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطح کی ملاقات11 جولائی کو ملائیشیا میں ہوئی تھی، جب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ملاقات کی تھی، جسے دونوں نے مثبت اور تعمیری قرار دیا تھا۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پر عاید کی گئی بڑھتی ہوئی محصولات کی جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس نے عالمی تجارت اور سپلائی چینز کو شدید متاثر کیا ہے۔