پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مستحکم بنانے پر غور، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح پر تعاون کو وسعت دینے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: سی پیک منصوبے خطے کے رابطوں میں گیم چینجر ثابت ہوں گے، اسحاق ڈار
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر ہونے والی تقریبات کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ اس تاریخی موقع کو شایانِ شان انداز میں منایا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مثالی دوستی اور باہمی اعتماد کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال پاکستان اور چین ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار وزیر خارجہ اسحاق ڈار.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان اور چین ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاکستان اور چین اسحاق ڈار
پڑھیں:
پاکستان اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی سفارتی رابطے، علاقائی امن پر گفتگو
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شب اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
دونوں رہنماؤں نے پاک۔ایران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر ہونے والی حالیہ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور رابطوں کو سراہا۔
گفتگو میں خطے کے امن، اقتصادی تعاون، سرحدی امور اور مشترکہ علاقائی چیلنجز پر بھی بات چیت ہوئی۔
اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور ایران قریبی مشاورت کے ذریعے علاقائی استحکام اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
مزید پڑھیں:
دونوں رہنماؤں نے اس ہفتے ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں ہونے والے انٹرنیشنل فورم آف پیش اینڈ ٹرسٹ میں ایک دوسرے سے ملاقات کی امید بھی ظاہر کی۔
وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار اشک آباد اقتصادی تعاون امن انٹرنیشنل فورم آف پیش اینڈ ٹرسٹ ایران پاکستان ترکمانستان سرحدی امور عباس عراقچی مشاورت وزیر خارجہ