ناظم آباد ٹاؤن کی’’ویمن ٹیلنٹ ایگزیبیشن‘‘ آج شام ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251025-08-2
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد ٹاؤن کی ’’ویمن ٹیلنٹ ایگزیبیشن 2025‘‘ آج شام 4بجے ماہر القادری فیملی
پارک ناظم آباد نمبر 4 (عیدگاہ میدان) میں ہوگی۔ مہمان خصوصی حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم، چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن عاطف علی خان اور چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر ہوں گے۔ بچوں کے لیے کھیل کود، خصوصی بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے سرگرمیاں، خواتین کے لیے اسٹالز اور پالتو جانوروں کی نمائش بھی ہوگی۔ صرف فیملیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ناظم ا باد ٹاو ن
پڑھیں:
سندھ حکومت فلم و میڈیا کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے محکمہ اطلاعات کے کنٹینٹ اینڈ پروڈکشن اوور سائٹ بورڈ کے اجلاس میں کہا کہ سندھ حکومت ثقافت، تاریخ اور عوامی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے جدید میڈیا اور فلم سازی کو مؤثر ذریعہ سمجھتی ہے۔ اجلاس کی صدارت سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کی، جس میں فلمی منصوبوں کی تکمیل اور آئندہ مرحلوں پر غور کیا گیا۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ منصوبے صوبے کے مثبت تشخص کو نمایاں کریں گے اور نوجوان فلم سازوں کو اپنی تخلیقی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔