ویمنز ٹیلنٹ ایگزیبیشن آج ناظم آباد فیملی پارک میں ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ناظم آباد کی جانب سے آج 25 اکتوبر 2025ء بروز ہفتہ رات 8 بجے ناظم آباد بلاک 04 ماہر القادری فیملی پارک میں ‘‘ویمنز ٹیلنٹ ایگزیبیشن 2025’’ کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں ناظمہ کراچی جاویداں فہیم، ناظمہ ضلع نادیہ سیف، سید محمد مظفر، چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن، عاطف علی خان، چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن و دیگر معزز شخصیات تشریف لائیں گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
منشیات فروشوں کے خلاف ایکسائز و نارکوٹکس کی بڑی کارروائی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اوباڑو سرکل کی ٹیم نے اے ای ٹی او حسن علی دشتی کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے سندھ پنجاب بارڈر کموں شہید چیک پوسٹ کے قریب آئل ٹینکر سے 47 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس، اسلحہ اور گولیاں برآمد کیں۔ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں۔مکیش چاولہ نے کامیاب کارروائی پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ داخلی و خارجی راستوں پر خفیہ نیٹ ورک مزید فعال کیا جائے۔