WE News:
2025-12-08@00:02:06 GMT

مستونگ میں 9 مزدور اغوا، مسلح افراد نامعلوم مقام پر لے گئے

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

مستونگ میں 9 مزدور اغوا، مسلح افراد نامعلوم مقام پر لے گئے

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں سیاہ پُشت کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے نو مزدوروں کو اغوا کر لیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق مزدور علاقے میں چوکیوں کی تعمیر کا کام کر رہے تھے جب مسلح افراد نے اچانک حملہ کر کے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:مستونگ سے لاپتا ڈی ایس پی نوشکی، یوسف ریکی کی لاش برآمد

ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والوں میں 4 مقامی اور 5 سندھی مزدور شامل ہیں۔ اغوا کاروں نے ایک مقامی مزدور کو بعد ازاں چھوڑ دیا، جب کہ باقی 8 مزدوروں کو نامعلوم مقام کی جانب لے جایا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا کیونکہ ٹھیکیدار اور متعلقہ حکام نے ابھی تک باضابطہ طور پر درخواست نہیں دی۔

یاد رہے کہ آج ہی  مستونگ میں اغوا کے بعد لاپتا ہونے والے ڈی ایس پی نوشکی پولیس یوسف ریکی کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول افسر کی لاش کردگاپ کے علاقے گرگینہ کلی شربت خان سے ملی۔

ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی یوسف ریکی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کردگاپ سے لاپتا ہوگئے تھے۔ وہ نوشکی سے کوئٹہ جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔

مزید پڑھیں: اغوا ہونے والے این سی سی آئی اے افسر کی بیگم بھی لاپتا ہونے کا انکشاف، اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوٹس

آج صبح پولیس کو اطلاع ملی کہ کردگاپ کے نواحی علاقے سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت بعد ازاں ڈی ایس پی یوسف ریکی کے نام سے ہوئی۔

ڈی ایس پی نوشکی

پولیس کے مطابق مقتول نوشکی پولیس تھانے میں ڈی ایس پی کے طور پر تعینات تھے۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ نامعلوم ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اغوا مزدور اغوا مستونگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اغوا مزدور اغوا مستونگ ذرائع کے مطابق یوسف ریکی ڈی ایس پی

پڑھیں:

خوبصورت تفریحی مقام بٹہ کنڈی میں قومی جانور مارخور کا مجسمہ نصب کر دیا گیا

وادی کاغان کے خوبصورت تفریحی مقام بٹہ کنڈی میں قومی جانور مارخور کا 105 فٹ بلند اور 38 فٹ چوڑا دیو قامت مجسمہ نصب کر دیا گیا۔

مارخور کے مجسمے کی تکمیل پر تیزی سے کام جاری ہے جو آئندہ سال تک سیاحوں کے لیے نیا ٹورسٹ اسپاٹ بن جائے گا۔

سوشل میڈیا پر متعدد حلقوں کی جانب سے اس مجسمے کو دنیا کا سب سے بڑا مجسمہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ابتدائی تخمینے کے مطابق اس منصوبے پر اب تک 5 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں جبکہ مکمل ہونے کے بعد اس کی مجموعی لاگت 7 کروڑ روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

مارخور کے ساتھ ساتھ اٹلی کے مشہور Leaning Tower of Pisa کی طرز پر ایک ٹاور بھی تعمیر کیا جا رہا ہے جو یہاں آنے والے سیاحوں کے لیے مزید کشش کا باعث بنے گا۔

انتظامیہ کے مطابق مجسمے کی مضبوطی کے لیے واٹر پروف اور خصوصی پائیدار میٹیریل استعمال کیا گیا ہے تاکہ موسم کی سختیوں میں بھی اس کی خوبصورتی برقرار رہے۔

بٹہ کنڈی میں زیرِ تعمیر یہ منفرد مجسمہ اگلے سال تک سیاحوں کے لیے نیا فوٹو پوائنٹ اور وادی کا شناختی نشان بن سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں:مسلح افراد نے رابطہ پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا
  • بنوں، مسلح افراد نے رابطہ پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا
  • ایبٹ آباد: 67 تولہ سونا اپنی دوست کے پاس امانتاً رکھوانے والی میڈیکل افسر مبینہ طور پر اغوا
  • جنوبی افریقا: ہاسٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
  • مسلح افراد نے ہتھیار پھینک کر پاکستان کا جھنڈا تھام لیا
  • کراچی: مبینہ ڈاکو کو جلانے کے الزام میں 4 افراد گرفتار
  • لاہور میں سی سی ڈی کی کارروائی، اغوا ہونے والا 3 سالہ بچہ چند گھنٹوں میں بازیاب
  • جنوبی افریقا میں نامعلوم افراد کا ہاسٹل پردھاوا؛فائرنگ سے بچے سمیت 10افراد ہلاک
  • بچی سے زیادتی کیس، مجرم کو 39برس قید کی سزا ، لاپتا افراد سے متعلق رپورٹ طلب
  • خوبصورت تفریحی مقام بٹہ کنڈی میں قومی جانور مارخور کا مجسمہ نصب کر دیا گیا