راولپنڈی پولیس نے موبائل پولیس اسٹیشن لانچ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
راولپنڈی پولیس نے خواتین کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظر موبائل پولیس اسٹیشن لانچ کر دیا ہے۔
موبائل پولیس اسٹیشن میں خواتین ڈرائیونگ لائسن، مقدمات کے اندراج سمیت دیگر ویری فکیشنز کی سہولت سے فائدہ حاصل کر سکتی ہیں۔
خواتین نے پنجاب حکومت کے اس انقلابی قدم کو سراہا ہے جبکہ سی ٹی او راولپنڈی کا کہنا ہے منصوبے میں مزید توسیع کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: گھر سے ملنے والی خواتین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل، پولیس کا بیان سامنے آ گیا
---فائل فوٹوکراچی کے علاقے گلشن اقبال کے گھر سے خواتین کی ملنے والی تینوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ کے مطابق تینوں خواتین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے، موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو سکے گی۔
ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ کا کہنا ہے کہ واقعہ کافی حد تک مشکوک لگتا ہے، تین خواتین میں سے ایک کی موت دو روز قبل ہوئی، خواتین کی اموات کے حوالے سے گھر کے سربراہ محمد اقبال کو معلوم تھا۔
کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک ون میں گھر سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ محمد اقبال نے ہی تینوں لاشوں کے حوالے سے ون فائیو کو اطلاع دی، ایک لاش محمد اقبال کی اہلیہ، دوسری بیٹی، تیسری بہو کی تھی۔
زبیر شیخ کے مطابق گھر میں موجود محمد اقبال کا بیٹا یاسین تشویشناک حالت میں ملا تھا، یاسین کا بیان حاصل کرنے کے لیے پولیس رات میں اسپتال گئی تھی، کیس کے حوالے سے یاسین کا بیان اہمیت کا حامل ہے۔