شکیل ترابی صدرنیوز ایجنسیز کونسل کے سیکرٹری جنرل منتخب
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251025-01-17
اسلام آباد(صباح نیوز)ملک کے خبر رساں اداروں کی نمائندہ تنظیم پاکستان نیوز ایجنسیزکونسل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا ،جس میں کونسل کی تنظیم سازی عمل میں لائی
گئی۔آئندہ 2سال کے لییعہدیداروں کا اتفاق رائے سے انتخاب کرتے ہوئے صباح نیوز کے چیف ایڈیٹر شکیل احمد ترابی کو کونسل کا صدر جبکہ نیوز نیٹ ورک انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر عمار یاسر کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا، آن لائن نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر صدیق ساجد سنیئر نائب صدر ، انڈیپینڈینٹ نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر آفتاب چودھری نائب صدر ، ڈپولومیٹک نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر عنصر محمود بھٹی فنانس سیکرٹری جب کہ پاکستان پریس انٹرنیشنل کے عدنان افتخار ڈپٹی سیکرٹری ہوںگے ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیوز ایجنسی
پڑھیں:
ایم کیو ایم کی ڈاکٹر نکہت شکیل آن لائن فراڈ کا نشانہ بن گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایم کیو ایم پاکستان کی رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل بھی آن لائن فراڈ کا شکار ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق نوسربازوں نے ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرلیا اور ان کے رشتے داروں اور دوستوں سے رقم بھی بٹور لی۔
ڈاکٹر نکہت شکیل کے مطابق فراڈ کرنے والے شخص نے خود کو پی ایم ڈی سی (PMDC) کا نمائندہ ظاہر کیا اور کہا کہ ایک اہم پارسل کی دستاویزات پہنچانے کے لیے ویریفکیشن کوڈ درکار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی کوڈ شیئر کیا گیا، ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔
ڈاکٹر نکہت شکیل نے بتایا کہ جن لوگوں نے پیسے بھیجنے سے قبل ان سے تصدیق کی، وہ بچ گئے، تاہم کچھ افراد نے رقم منتقل کر دی۔
رکن قومی اسمبلی نے سوال اٹھایا کہ نوسرباز کو پی ایم ڈی سی کی اندرونی معلومات تک کیسے رسائی حاصل ہوئی؟ — یہ بات خود ایک تحقیقی پہلو رکھتی ہے۔