قومی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل طاہر حسین مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
قومی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل طاہر حسین مستعفی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (سب نیوز) قومی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل طاہر حسین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق طاہر حسین کا استعفیٰ یکم جنوری 2026 سے مؤثر ہوگا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر اپنے عہدے سے استعفیٰ پیش کیا تھا۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق نئے سیکرٹری جنرل کی تعیناتی سے متعلق مشاورت جاری ہے، جبکہ موجودہ انتظامی امور طاہر حسین اپنی مدت پوری ہونے تک سرانجام دیتے رہیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوبارہ شادی کی خبریں زیر گردش، دلہن کون ہیں؟ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوبارہ شادی کی خبریں زیر گردش، دلہن کون ہیں؟ یورپی یونین کا پاکستان کے ساتھ سکلز ڈویلپمنٹ تعاون جاری رکھنے کا اعلان برطانیہ میں جنسی زیادتی کے کیس میں 2 افغان شہریوں کو سزا سنادی گئی جسٹس طارق کی ڈگری تنازع کیس؛ ایچ ای سی رپورٹ و جامعہ کراچی کے جواب میں اہم انکشافات الیکشن کمیشن فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرے، اسلام آباد آزاد گروپ کا مطالبہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا اعلامیہ جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین
پڑھیں:
ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باوجود اربن اور انٹر سٹی روٹس پر ٹرانسپورٹ بحال
سیکرٹری آر ٹی اے نے بتایا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا معاملہ، اربن اور انٹر سٹی روٹس پر ٹرانسپورٹ آپریشنل ہے۔ تفصلات کے مطابق سیکرٹری آر ٹی اے اسد عباس شیرازی نے کہا ہے کہ تمام ڈی کلاس اسٹینڈز سے انٹر سٹی سروس جاری ہے۔ اربن روٹس پر ای بسیں اور میٹرو سروس مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کا استعمال کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ پک اینڈ ڈراپ سروس گاڑیوں کے پاس پہلے سے موجود روٹ پرمٹ میں مسافروں کی تعداد مختص ہے۔ شہریوں کے جان و مال پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ انٹر سٹی اور اربن روٹس پر جاری آپریشن کی رپورٹ صوبائی حکومت کو بھجوا دی ہے۔ ڈی کلاس اسٹینڈز نے گزشتہ روز ہڑتال نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔