کویتی حکام نے 21افراد کی شہریت منسوخ کردی
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت میں غیر معمولی طور پر 21 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا ۔ ان میں وہ افراد بھی شامل ہیں جن کے ذریعے دیگر افراد نے شہریت حاصل کی تھی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 3افراد اور ان لوگوں سے شہریت واپس لے لی گئی ہے، جن کے ذریعے انہوں نے شہریت حاصل کی تھی۔دوسرے حکم نامے کے مطابق ایک شخص اور اس کے زیر کفالت افراد کی شہریت منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے، جبکہ تیسرے حکم نامے میں 17 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: افراد کی شہریت منسوخ
پڑھیں:
الخیرٹرسٹ کے تحت اورنگی مومن آباد ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)الخیرٹرسٹ کے تحت کراچی کے مضافاتی علاقے اورنگی ٹائون میں فری میگا میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا جس میں بیس سے زائد جنرل فزیشن‘ چائلڈاسپیشلٹ‘ ڈینٹل اسپیشلسٹ‘ ماہرامرض چشم، ہڈیوں کے ماہر، ٹی بی کے ماہرلیڈی ڈاکٹرز سمیت مختلف امراض کے ماہر کوالیفائڈ ڈاکٹرزنے شرکت کی۔ فری میگا میڈیکل کیمپ میں سیکڑوں مریضوں کے فری بلڈ ٹیسٹ، شوگر ٹیسٹ، ایکسرے،ٹی بی ٹیسٹ، بلڈپریشر اور مختلف اقسام کے فری ٹیسٹ کئے گئے اور فری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔