Express News:
2025-10-25@01:39:33 GMT

ٹانک میں گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا گیا 

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ضلع ٹانک کے علاقے سیال گل کورونہ میں واقع گاؤں گرہ بڈھا میں قائم نو تعمیر شدہ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو نامعلوم افراد نے ٹائم ڈیوائس بم سے اڑا دیا۔

تھانہ ایس ایم اے کے ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور جگہ کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کیے گئے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی: استاد کا پانچویں جماعت کے طالبعلم پر بدترین تشدد

— فائل فوٹو

پنجاب کے ضلع راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں میں نجی اسکول کے استاد نے طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔استاد کے تشدد سے طالبعلم کے جسم پر نشانات پڑ گئے۔

متاثرہ طالب علم کا کہنا ہے کہ سبق یاد نہیں تھا جس پر استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

 متاثرہ طالب علم کے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور سی ای او ایجوکیشن سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

متاثرہ بچے کے والدین نے استاد کے خلاف سخت قانون کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متاثرہ طالب علم کے والدین کا کہنا ہے کہ ارمان آصف پانچویں کلاس کا طالب علم ہے۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق طالبعلم پر تشدد کرنے والے استاد کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے جبکہ متعلقہ استاد کے خلاف قانونی کارروائی والدین کا استحقاق ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹانک: مسلح افراد نے گرلز پرائمری اسکول دھماکے سے اڑا کردیا
  • ٹانک: مسلح افراد نے گرلز پرائمری اسکول دھماکے سے تباہ کردیا
  • لاہور میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر شہری کو قتل کردیا
  • راولپنڈی میں سبق یاد نہ کرنے پر قاری کا بچے پر بدترین تشدد
  • مستونگ میں 9 مزدور اغوا، مسلح افراد نامعلوم مقام پر لے گئے
  • راولپنڈی: استاد کا پانچویں جماعت کے طالبعلم پر بدترین تشدد
  • سبق یاد نہ کرنے پر نجی اسکول کے استاد کا طالب علم پر بدترین تشدد، جسم پر نشانات پڑ گئے
  • نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق
  • کوئٹہ؛ خاتون اسکول ٹیچر کے قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار