پاکستان خطے میں لاجسٹک پارٹنر بننے کا خواہاں ہے، عبدالعلیم خان
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251025-08-17
اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں لاجسٹک پارٹنر بننے کا خواہاں ہے اور علاقائی رابطوں کے فروغ کے لیے تمام دوست ممالک کے ساتھ قریبی روابط استوار کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے یہ بات ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کانفرنس کے موقع پر ترکیہ، سعودی عرب، سری لنکا اور ای سی او کے اعلیٰ نمائندگان سے ملاقاتوں کے دوران کہی۔ ترکیہ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر عبدالقادر اوغلو سے گفتگو میں عبدالعلیم
خان نے کہا کہ پاکستان ترکیہ میں لاجسٹک پارٹنرشپ کا خواہاں ہے ، جس میں این ایل سی کے ذریعے وسیع مواقع موجود ہیں۔ دونوں وزراء نے بزنس کمیونٹیز کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، جبکہ چیئرمین این ایچ اے کو پاک–ترکیہ مواصلاتی تعاون کے لیے فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔سعودی عرب کے ڈپٹی منسٹر برائے مواصلات ڈاکٹر رومح ال رومح سے ملاقات میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ ‘‘پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، ان کے درمیان مضبوط تعلقات ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں۔’’ سعودی نائب وزیر نے وفاقی وزیر کو اپنے ملک کے دورے کی دعوت دی اور کانفرنس کے کامیاب انعقاد کو سراہا۔دریں اثناء ، سری لنکا کے وزیرِ ٹرانسپورٹ **بمل رتھ نائیک سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تعمیراتی، لاجسٹک اور ٹرانسپورٹ سیکٹرز میں مشترکہ سرمایہ کاری پر اتفاق کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بایو گیس پر چلنے والی بسوں کی خریداری کا عمل باضابطہ شروع کیا جا رہا ہے، شرجیل میمن
کراچی:سندھ کے سینیئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے لیے بایو گیس پر چلنے والی بسوں کی خریداری کا عمل باضابطہ شروع کیا جا رہا ہے۔
سندھ کے سینیئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن سے ایشین ڈولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے اعلیٰ سطح کے وفد نے کراچی میں ان کے آفس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ٹرانسپورٹ سے متعلق منصوبوں کی مالی معاونت اور مستقبل کے اہم اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو بھی شریک تھے۔
ایشین ڈولپمنٹ بینک کے وفد نے ملاقات کے موقع پر ٹرانسپورٹ کے جاری منصوبوں اور مستقبل میں بھی ٹرانسپورٹ اور موبلٹی کے مزید منصوبوں میں معاونت کی بھی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ پاکستان میں پہلی بار بایو گیس سے چلنے والی بسز چلانے جا رہی ہے، حکومت سندھ کی ترجیح ہے کہ بایو گیس پر چلنے والی بسیں نہ صرف جدید ہوں بلکہ سروس کا معیار بھی بین الاقوامی سطح کا ہو۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بایو گیس پر جو بسیں چلائی جائیں گی وہ نہ صرف ماحول دوست ہونگی بلکہ ہر بس آئی ٹی ایس پر مشتمل ہوگی۔
سندھ کے سینیئر وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں ماحول دوست بسز کے لیے بایو گیس پلانٹ منصوبے پر کام جلد شروع کیا جا رہا ہے، بایو گیس پلانٹ جیسے اقدامات ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے، بایو گیس اور ای وی گاڑیوں سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔