بایو گیس پر چلنے والی بسوں کی خریداری کا عمل باضابطہ شروع کیا جا رہا ہے، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
کراچی:
سندھ کے سینیئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے لیے بایو گیس پر چلنے والی بسوں کی خریداری کا عمل باضابطہ شروع کیا جا رہا ہے۔
سندھ کے سینیئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن سے ایشین ڈولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے اعلیٰ سطح کے وفد نے کراچی میں ان کے آفس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ٹرانسپورٹ سے متعلق منصوبوں کی مالی معاونت اور مستقبل کے اہم اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو بھی شریک تھے۔
ایشین ڈولپمنٹ بینک کے وفد نے ملاقات کے موقع پر ٹرانسپورٹ کے جاری منصوبوں اور مستقبل میں بھی ٹرانسپورٹ اور موبلٹی کے مزید منصوبوں میں معاونت کی بھی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ پاکستان میں پہلی بار بایو گیس سے چلنے والی بسز چلانے جا رہی ہے، حکومت سندھ کی ترجیح ہے کہ بایو گیس پر چلنے والی بسیں نہ صرف جدید ہوں بلکہ سروس کا معیار بھی بین الاقوامی سطح کا ہو۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بایو گیس پر جو بسیں چلائی جائیں گی وہ نہ صرف ماحول دوست ہونگی بلکہ ہر بس آئی ٹی ایس پر مشتمل ہوگی۔
سندھ کے سینیئر وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں ماحول دوست بسز کے لیے بایو گیس پلانٹ منصوبے پر کام جلد شروع کیا جا رہا ہے، بایو گیس پلانٹ جیسے اقدامات ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے، بایو گیس اور ای وی گاڑیوں سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بایو گیس پر چلنے والی
پڑھیں:
کچھ سیاسی جماعتوں کی قیادت جیل گئی تو بیانیے بدل گئے: شرجیل میمن
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کچھ سیاسی جماعتوں کی قیادت جیل گئی تو ان کے بیانیے بدل گئے۔ قیدی کے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے غیر اخلاقی باتیں شیئر کی گئیں تحریک انصاف کی قیادت بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں ملک کو متنازعہ بنا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیکر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ بدترین حالات میں بھی پیپلز پارٹی نے اداروں کے خلاف بات نہیں کی، پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوں گے، پی ٹی آئی قیادت جھوٹ بول کر بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔