عاجز دھامرا اور فلاحی تنظیموں کے تعاون سے معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251025-08-22
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر سینیٹر عاجز دھامرا نے سانگھڑ میں معذور اور مستحق افراد کے لیے ایک اہم فلاحی اقدام کے تحت 30 وہیل چیئرز تقسیم کیں۔ یہ تقریب سانگھڑ کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں معززین، پارٹی کارکنان، سول سوسائٹی اور معذور افراد نے شرکت کی۔تقریب کا اہتمام سینیٹر عاجز دھامراہ اور سماجی فلاحی تنظیموں کے باہمی تعاون سے کیا گیا تھا، جس کا مقصد معذور افراد کی زندگی کو آسان بنانا اور ان کی عزتِ نفس بحال کرنا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جس نے معذور افراد کے لئے قانون سازی کی بلکے الگ سے ڈپارٹمنٹ بھی قائم کیا اس موقع پر ڈس ایبل ویلفیئر ایسو سی ایشن کے سربراہ اور تمغہ امتیاز حاصل کرنے والے جاوید رئیس، ممتاز منگی، ذوالفقار دھامرا، اعجاز زرداری ،میونسپل کمیٹی سانگھڑکے چیئرمین راشد ، صحافیوں ،سول سوسائٹی اور دیگر نے شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ پسے ہوئے طبقات، خصوصی افراد اور محروم طبقوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ریاست کی ذمے داری ہے کہ وہ ہر شہری کو باعزت زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرے یہ قدم اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، اور ہماری کوشش ہے کہ ایسے افراد جو معاشرے میں محرومی کا شکار ہیں، انہیں سہارا دے کر معاشرے کا کارآمد فرد بنایا جائے۔ بعد ازاں عاجز دھامرا نے نورالدین عرف نورل جونیجو کے انتقال پراہلخانہ سے تعزیت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عاجز دھامرا معذور افراد
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔