بحیرہ عرب میں ہوا کا دباؤ بدستور موجود، کراچی سے فاصلہ کم ہونے لگا
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251025-08-26
کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ہوا کے دبائو کے حوالے سے تیسرا ٹراپیکل سائیکلون واچ جاری کر دیا ہے۔ محکمے کے مطابق گزشتہ24 گھنٹے کے دوران یہ دبائو شمال، شمال مشرق کی سمت میں بڑھاہے۔ محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق یہ دبائو اس وقت کراچی کے جنوب/جنوب مشرق میں تقریباً 1340 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے، جبکہ لکش دیپ (بھارت) کے شمال مغرب میں مشرق کی جانب تقریباً 340 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ محکمے نے مزید بتایا کہ اگلے 24 گھنٹے کے دوران یہ نظام مزید شمال، شمال مشرق کی سمت بڑھتے ہوئے مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں منتقل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس موسمِ بحر یا کم دبائو سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی اس موسمی نظام کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور کسی بھی تبدیلی کی صورت میں عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: راؤ انوار کی گاڑی میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی حدود میں ڈبل کیبن گاڑی میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا۔جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب ڈبل کیبن گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم گاڑی میں موجود افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ گاڑی سابق ایس ایس پی راؤ انوار کی ہے، گاڑی میں موجود پولیس اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا، آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔