بحیرہ عرب میں ہوا کا دباؤ برقرار، کراچی سے فاصلہ کم ہو رہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ہوا کے دباؤ کے حوالے سے تیسرا ٹراپیکل سائیکلون واچ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ دباؤ شمال اور شمال مشرق کی سمت میں بڑھا ہے۔
محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق موجودہ دباؤ کراچی کے جنوب/جنوب مشرق میں تقریباً 1340 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، جبکہ بھارت کے شمال مغربی علاقے لکش دیپ سے مشرق کی جانب تقریباً 340 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
محکمے نے مزید بتایا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں یہ نظام شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھتے ہوئے مشرق وسطیٰ بحیرہ عرب کی طرف منتقل ہو سکتا ہے۔
تاہم، فی الحال پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کے لیے اس دباؤ یا موسمی نظام سے کوئی خطرہ موجود نہیں ہے۔
سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی اس نظام کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور کسی بھی تبدیلی کی صورت میں عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جاپان میں آج پھر زلزلہ؛شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو: شمالی جاپان میں آج پھر 7.5 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
جاپانی میڈیا کے مطابق آج آنے والے زلزلے سے ہاچینوہے میں عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ کم ازکم 23 افراد زخمی بھی ہونے کی اطلاعا ت موصول ہوئی ہیں۔
جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن کے متعلق جاپانی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا تھا کہ زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ کی گئی۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا تھا کہ اس زلزلے سے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں 10 فٹ تک اونچی سونامی لہروں کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔
امریکہ کے جیولوجیکل سروے کے مطابق گزشتہ روز زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 15 منٹ پر آیا تھا جس کا مرکز ساحل سے تقریباً 44 میل (70 کلومیٹر) کے فاصلے پر زیرِ زمین تقریباً 33 میل کی گہرائی میں تھا۔