بحیرہ عرب میں ہوا کا دباؤ برقرار، کراچی سے فاصلہ کم ہونے لگا
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے جنوب مشرقی بحیرہہ عرب میں موجود دباؤ کے حوالے سے تیسرا ٹراپیکل سائیکلون واچ جاری کر دیا ہے۔ محکمے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ دباؤ شمال، شمال مشرق کی سمت میں بڑھا ہے۔ محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق یہ دباؤ اس وقت کراچی کے جنوب/جنوب مشرق میں تقریباً 1340 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے، جبکہ لکش دیپ (بھارت) کے شمال مغرب میں مشرق کی جانب تقریباً 340 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ محکمے نے مزید بتایا کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران یہ نظام مزید شمال، شمال مشرق کی سمت بڑھتے ہوئے مشرقی وسطی بحیرۂ عرب میں منتقل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس موسمِ بحر یا دباؤ سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی اس موسمی نظام کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور کسی بھی تبدیلی کی صورت میں عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حب آٹو کراس ریلی: شامق سعید فاتح اور فاسٹیٹ ڈرائیور آف دی ڈے کا ایوارڈ حاصل
حب میں منعقدہ آٹو کراس ریلی میں شامق سعید نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے 1.2 کلومیٹر کا فاصلہ 47.54 سیکنڈز میں طے کیا اور ساتھ ہی فاسٹیٹ ڈرائیور آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی جیتا۔
ریلی کی دیگر کیٹیگریز میں بھی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے، پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں عمر کھوڑو نے فتح حاصل کی اور 48.79 سیکنڈز میں فاصلہ مکمل کیا، جبکہ ڈی کیٹیگری میں فراز شیروانی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اسٹاک کی کیٹیگریز میں کامیاب ڈرائیورز یہ رہے: اسٹاک اے میں مبشر، اسٹاک بی میں یاسر، اسٹاک سی میں عاصم اور سالک ساجد۔ نئے ڈرائیورز کی کیٹیگری میں دانیال احمد نے سب پر سبقت حاصل کی، جبکہ اس کیٹیگری کی واحد خاتون ڈرائیور لائبہ حسین نے ساتواں مقام حاصل کیا۔
یہ ریلی نہ صرف ڈرائیونگ مہارت کا مظاہرہ تھی بلکہ شائقین کے لیے بھی دلچسپ اور جوش و خروش سے بھرپور مقابلوں کا موقع فراہم کرتی رہی۔