ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کی نئی پابندیوں پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کبھی بھی امریکی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر پیوٹن نے کہا کہ امریکا کے غیر دوستانہ اقدامات روس اور امریکا کے تعلقات کو مزید کمزور کردیں گے۔ ان کے بقول، کوئی خوددار ملک دباؤ میں آ کر فیصلے نہیں کرتا۔

پیوٹن نے تسلیم کیا کہ واشنگٹن کی نئی پابندیاں روسی معیشت پر کچھ اثر ڈال سکتی ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ روس اپنی پالیسیوں پر قائم رہے گا اور بیرونی دباؤ کے باوجود خودمختاری سے فیصلے کرے گا۔

یاد رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں روزنیفٹ اور لک آئل پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں تاکہ کریملن کو یوکرین جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے روس پر معاشی دباؤ بڑھے گا اور صدر پیوٹن کو مذاکرات کی میز پر لانے میں مدد ملے گی۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ٹرمپ کا بڑا اعلان: امریکا جلد وینزویلا پر زمینی حملہ کرے گا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا جلد ہی وینزویلا کے خلاف زمینی کارروائی کرے گا۔

وائٹ ہاؤس میں خطاب کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ وہ وینزویلا کی موجودہ حکومت سے بالکل خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف کسی اعلانِ جنگ کی ضرورت نہیں، جو لوگ امریکا میں منشیات لائیں گے، انہیں ختم کردیا جائے گا۔

ٹرمپ نے بتایا کہ وہ سمندری راستوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے سخت اقدامات کررہے ہیں۔ تاہم، انہوں نے بی ون بمبار طیاروں کے وینزویلا کے قریب ہونے سے متعلق رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا۔

امریکی صدر نے الزام لگایا کہ کولمبیا منشیات کا گڑھ بن چکا ہے جبکہ میکسیکو ڈرگ کارٹیلز کے کنٹرول میں ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین فینٹانائل کی اسمگلنگ کے لیے وینزویلا کو استعمال کررہا ہے۔

روس سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ روس کو چھ ماہ بعد احساس ہوگا کہ امریکی پابندیوں کے کیا اثرات ہیں۔ اسی دوران انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اسرائیل مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق کوئی اشتعال انگیز قدم نہیں اٹھائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارت کا تجارتی فیصلوں پر دباؤ قبول نہ کرنے کا اعلان، وزیر تجارت پیوش گوئل امریکا جائیں گے
  • ٹرمپ کا بڑا اعلان: امریکا جلد وینزویلا پر زمینی حملہ کرے گا
  • امریکا کا بڑا قدم! روس کی دو بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں، پیوٹن پر دباؤ بڑھ گیا
  • پیوٹن نے امریکی پابندیوں کو مسترد کردیا، ٹوماہاک حملے کی صورت میں ’بہت سخت جواب‘ کا انتباہ
  • امریکا کا روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کا اعلان
  • امریکا کی روس پر نئی پابندیاں، یوکرین جنگ بندی کیلئے بھی پرامید ہوں: ٹرمپ
  • ٹرمپ پیوٹن ملاقات منسوخ : یوکرین جنگ ختم کرنے پر “بےکار” مذاکرات کا بہانہ، روس کی مطالبات میں لچک نہ ہونے پر فیصلہ
  • ٹرمپ کا روس پر بڑا وار: 2 بڑی روسی آئل کمپنیوں پر سخت پابندیاں عائد، پیوٹن سے ملاقات منسوخ
  • پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہئے، امریکی صدر کا مودی کو دوٹوک پیغام