بحیرہ عرب میں ہوا کا دباؤ بدستور موجود، کراچی سے فاصلہ کم ہونے لگا
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
کراچی:
محکمہ موسمیات نے جنوب مشرقی بحیرہہ عرب میں موجود دباؤ کے حوالے سے تیسرا ٹراپیکل سائیکلون واچ جاری کر دیا ہے۔
محکمے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ دباؤ شمال، شمال مشرق کی سمت میں بڑھا ہے۔
محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق یہ دباؤ اس وقت کراچی کے جنوب/جنوب مشرق میں تقریباً 1340 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے، جبکہ لکش دیپ (بھارت) کے شمال مغرب میں مشرق کی جانب تقریباً 340 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
محکمے نے مزید بتایا کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران یہ نظام مزید شمال، شمال مشرق کی سمت بڑھتے ہوئے مشرقی وسطی بحیرۂ عرب میں منتقل ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس موسمِ بحر یا دباؤ سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی اس موسمی نظام کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور کسی بھی تبدیلی کی صورت میں عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں موسم سرما کا گرم ترین دن ریکارڈ، آنے والے دنوں میں سردی بڑھنے کا امکان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں گزشتہ روز موسم سرما کا سب سے گرم دن ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل شہر کا درجہ حرارت 31.6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو موسم سرما کے اوسط سے کافی زیادہ ہے۔
آج شہر کا موسم دن بھر خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
اس وقت شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد اور شمال مشرق سے ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے دسمبر کے وسط سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی بھی کی ہے۔