data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251025-08-23

 

 

لاہور (نمائندہ جسارت)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 27 اضلاع میں سیف سٹی پروگرام شروع  کردیا‘ پنجاب میں جرائم کی شرح میں واضح کمی ہوئی ہے۔ لاہور میں ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں 70فیصد جرائم کم ہو گئے ہیں، سی سی ڈی کو شاباش دیتا ہوں۔ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی نے کہا کہ ڈیڈ لائن کے اندر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے خود اسلحہ جمع کروادیں  ورنہ کارروائی ہوگی،ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد کسی کو معافی نہیں دی جائے گی۔ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ جن کی دشمنیاں ہیں وہ صلح کرلیں یا دبئی چلے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جن کا کرائم ریکارڈ نہیں ہے وہ لائسنس یافتہ اسلحہ رکھ سکتے ہیں، کسی کو بھی اسلحے کی نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

نمائندہ جسارت.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایڈیشنل ا ئی جی سی سی ڈی کہا کہ

پڑھیں:

ایڈیشنل آئی جی سے تاجر رہنمائوں کے وفد کی ملاقات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے دس رکنی وفد نے صدر منہاج گلفام کی قیادت میں کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں محمد عمر، فرحان علی، ظاہر شاہ سمیت دیگر عہدیداران شریک تھے۔ وفد نے شہر میں امن و امان، مارکیٹوں کی سیکیورٹی اور تاجروں کو درپیش مسائل پر گفتگو کی۔ ایڈیشنل آئی جی نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ مارکیٹوں میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید مؤثر بنائے جائیں اور پولیس و تاجروں کے درمیان رابطے کا نظام مزید بہتر کیا جائے۔ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ تاجر برادری شہر کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ان کے تحفظ اور اعتماد کی بحالی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ وفد نے آخر میں ایڈیشنل آئی جی کو پھولوں کا گلدستہ اور روایتی اجرک پیش کی۔

 

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • ایڈیشنل آئی جی سے تاجر رہنمائوں کے وفد کی ملاقات
  • پنجاب میں سیف سٹی پروگرام کے آغاز پر ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی کا اہم پیغام
  • پنجاب میں 70 فیصد کرائم کم ہوگئے ہیں، آئی جی ڈاکٹر عثمان انور
  • ٹی ایل پی پر پابندی، پنجاب حکومت کا رضوی برادران کو بھی گرفتار کرنے کا اعلان
  • ٹی ایل پی پر پابندی کی سفارش؛ وفاقی حکومت کی جانب سے فیصلہ کچھ دیر میں متوقع
  • ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق فیصلہ چند گھنٹوں میں متوقع ہے: عظمیٰ بخاری
  • کچھ دیر میں ٹی ایل پی پر پابندی لگ جائے گی: عظمیٰ بخاری
  • پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ، انتہا پسندی اور ڈالا کلچر کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے، عظمیٰ بخاری
  •  اگر خیبر پختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں نہیں لے رہی تو ہمیں دی جائیں: وزیراعلیٰ بلوچستان