ٹی ایل پی پر پابندی کی سفارش؛ وفاقی حکومت کی جانب سے فیصلہ کچھ دیر میں متوقع
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق فیصلہ کچھ دیر میں وفاقی حکومت کی جانب سے متوقع ہے۔
ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ صوبے کے امن کے لیے ہر اقدام اٹھائیں گے، پنجاب کے امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہتھیار بندجتھوں کو ریاستی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمارا دین ہر ایک کے ساتھ حسن سلوک کا درس دیتا ہے، پنجاب میں اس وقت 10لاکھ سے زائد افراد کے پاس اسلحہ موجود ہے، 28 اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کردیے گئے ہیں، اب کوئی نیا اسلحہ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ جن اسلحہ ڈیلرز کے پاس لائسنس نہیں تھا ان کی دکانیں سیل کردی گئی ہیں، 511اسلحہ ڈیلرز نے لائسنس کی توثیق کے لیے درخواست دی، 90اسلحہ ڈیلرز کے کاغذات کی جانچ پڑتال جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک انتہا پسند جماعت کے مقدر کا فیصلہ کچھ دیر میں وفاق کرے گا، غزہ اور فلسطین کی آزادی کے لیے نکلنے والوں نے املاک کو جلایا، پنجاب میں 10لاکھ12ہزار454افراد کے پاس انفرادی اسلحہ لائسنس ہے، جن کے پاس اسلحہ لائسنس ہے وہ اسے خدمت مراکز میں رجسٹرڈ کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی سے متعلق فیصلہ کچھ دیر میں وفاقی حکومت کی جانب سے متوقع ہے جب کہ رضوی برادران کی گرفتاری انسانی جانوں کے تحفظ پر کرنی ہے، دونوں بھائیوں کی گرفتاری جلد کرلیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا گیا، پولیس اہلکاروں کی گاڑیاں چھینی گئیں، شہری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، گاڑیوں کو آگ لگائی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیصلہ کچھ دیر میں اسلحہ ڈیلرز نے کہا کے پاس
پڑھیں:
پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :